fbpx

شہباز شریف نےپاکستان واپس آنے کیلئے شرط رکھ دی

رحیم یارخان (مانیٹرنگ ڈیسک)(ن) لیگ کے صدر شہبازشریف اس وقت اپنے بھائی میاں نوازشریف کے علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ وہ پاکستا ن آ کر مسلم لیگ ن کی سیاسی صورتحال پر غور کریں گے۔

اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف امپائر کے اشارے کا انتظار کر رہے ہیں۔

جب انہیں اشارہ دیا جائے گا وہ تب پاکستان آ جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو جب محسوس ہو گا کہ اب ان کے لئے پاکستان میں سیاست آسان ہے اور وہگیم چینجر کا کردار ادا کر سکتے ہیں،

وہ تب واپس آنے کا فیصلہ کر لیں گے۔یاد رہے کہ شہباز شریف کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ فروری کے آخری ایام میں یا مارچ میں واپس آجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close