رحیم یارخان :پولیس ایپ کے زریعے اب کریمینل ریکارڈ چیک کیا جائے گا

رحیم یارخان : پولیس کا مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری، تھانہ سہجہ، اے دویژن ، پکا لاڑاں اور اقبال آباد پولیس نے کارروائی کی۔
ضلع بھر میں مشکوک افراد کی تلاش کے لیے پولیس کا ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کے حکم پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں مشکوک آبادیوں کرایہ داروں اور بیرون اضلاع سے آکر بسنے والوں و دیگر افراد کے قومی شناختی کارڈ، دستاویزات کرایہ داری و دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال کے علاوہ پولیس ایپ کے زریعے ان کا کریمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی ایسا شخص آبادی میں رہتے ہوئے کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کو جاری نہ رکھ سکے یا پھر سہولت کاری نہ کر سکے، ان سرچ آپریشنز کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا، عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا ہے۔
پولیس خدمت مرکز نے 3 ہزار 377 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں، سب سے زیادہ 1520 شہریوں نے جنرل ویریفیکیشن کروائی۔

انچارج پولیس خدمت مرکز ڈی پی او آفس کاشف لطیف نے عبیداللہ کے ہمراہ سال نو کے ماہ جنوری 2022 کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت ہر آنے والے شہری کو بلاتاخیر بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں،

ماہ جنوری کے دوران 3377 شہریوں نے پولیس خدمت مرکز کا وزٹ کیا جس میں ان کو مختلف سہولیات فراہم کیں جن میں 1520 افراد کو ویرفیکیشن سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے،

194 کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، 425 کی کرایہ داری کا اندراج کیا گیا، 211 کو ایف آئی آرز کی کاپیاں چلت کی گئیں، 26 کی کرائم رپورٹ کا اندراج کیا گیا، 110 شہریوں کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹس اندراج کی گئیں اور 878 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق مختلف سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button