ڈیڑھ کروڑروپے کے فراڈمیں ملوث اشتہاری ملزم کوگرفتار

رحیم یارخان پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ڈیڑھ کروڑروپے کے فراڈمیں ملوث اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا۔
گلشن اقبال کے رہائشی حمزہ مقصودنے تھانہ اے ڈویژن میں ملزمان عبدالرحمن اورعدنان کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھاکہ وہ قیمتی اورنایاب پرندوں کی خریدوفروخت کاکاروبار کرتے ہیں انہوں نے ملزمان عبدالرحمن اورعدنان سے ڈیڑھ کروڑروپے کے پرندے خریدکیے اورپرندے نہ دینے کی صورت میں ملزمان کی رقم کی واپسی کے لیے چیک دئیے بعدازاں ملزمان نے رقم لے کرپرندے مالیتی ڈیڑھ کروڑروپے دینے سے انکاری ہوگئے اوررقم بھی واپس نہ کی جس پرپولیس تھانہ اے ڈویژن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیالیکن ملزمان فرارہوگئے جس پرپولیس نے ملزمان کواشتہاری قراردیاگذشتہ سے پیوستہ روزپولیس اے ڈویژن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ دوسرے ملزم عدنان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »