fbpx

رحیم یارخان میں پولیس نے دو چور گینگ پکڑ لئے

police arrest 2 gang Rahim yar khan
رحیم یارخان میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف تاپڑ توڑ کاروائیاں جاری،دو خطرناک گینگز کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے 61لاکھ روپے کا مسروقہ سامان،75تولے سونا،7موٹرسائیکلیں اور لاکھوں روپے کی نقدی برآمد،ڈی پی او عمر سلامت کی پریس کانفرنس.
ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے،،سٹی سرکل پولیس نے دو گینگز کو گرفتار کرلیا ہے،،جن کی قبضہ سے 61لاکھ روپے کا مسروقہ سامان،75تولے سونا،7موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے کی نقدی بھی برآمد کرلی ہے،،ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق گرفتار ہونے والے گینگز میں چنہ پہوڑ اور زیدی گینگ کے پانچ کارندے شامل ہیں،،جن میں فیاض،نیاز اور مجاہد کا تعلق چنہ پہوڑ گینگ سے ہے جبکہ زاہد اور صدام کا تعلق زیدی گینگ ہے،،ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں واقع ان گھروں کو ٹارگٹ کرتے جن کے اہلخانہ شہر سے باہر گئے ہوتے جبکہ زیدی گینگ شہر میں موٹر سائیکل چوری کی واردتیں کرتا تھا،،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے

police arrest 2 gang Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close