fbpx

بین الاضلاعی بھٹی گینگ گرفتار

بین الاضلاعی بھٹی گینگ گرفتار 20 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات و نقدی اور 12 موٹر سائیکلیں برآمد،  اغواء برائے تاوان کے 5 لاکھ اور روڈ ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر کے 75 ہزار کے نقدی بھی ورثاء کی حوالے کردی گئی۔ ڈی پی او عمر سلامت کی ڈی ایس پی سٹی عباس اختر اور ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن محمود الحسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان نے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی محمد اکرم کے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پراہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اورنقدی لوٹ لی تھی مدعی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی سی ڈویژن میں مقدمہ نمبر 141/19 درج رجسٹرڈ کیا گیا اس واردات سے علاقہ میں عدم تحفظ اور خوف ہراس پھیل گیا تھا جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل عباس اختر اور ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن محمودالحسن خان کو ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور لوٹا ہوا مال برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے بہترین کارکردگی مظاہرہ کیا اور انتہائی کوششوں سے انکشاف ہوا کہ چار ماہ قبل جیل سے رہا ہونے والے بھٹی گینگ نے یہ واردت سہولت کار عابد دشتی کی مدد سے کی ہے جو کہ متاثرہ محمد اکرم کے گھر کے قریب رہائش پذیر ہے اس ورادات میں بھٹی گینگ کا سرغنہ جہانزیب عرف زیبی، عدنان اور شان بھی شریک تھے جس پر پولیس نے شب و روز محنت کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پرتفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے 20لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور بارہ موٹر سائیکلیں واردات کرنا تسلیم کیااور ریکوری دے دی جو کہ آج اصل مالکان کے حوالے کی کردی گئی ہے ۔ بملزمان کے زیر استعمال اسلحہ ناجائز ایک عدد کلاشن کوف، تین عدد پسٹل اور گولیاں بھی قبضہ میں لی گئیں ہیں۔اس کے علاوہ تھانہ سی ڈویژن کی حدود سے سال 2018 کے دوران محمد خالد نامی شخٖص اغواء ہوا تھا اور ملزمان سے اس کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ تھانہ سی ڈویژن پولیس نے تاوان کی یہ رقم بھی برآمد کر لی ہے اور محمد خالد کو لوٹائی جا رہی ہے اس واردات کا مقدمہ نمبر 243/18 درج رجسٹرڈ کیا گیا تھا جس کے ملزمان چالان جیل ہو چکے ہیں اور عدالت میں ان کا ٹرائل ہو چکا ہے۔ اسی طرح طرح کچھ عرصہ کچھ عرصہ قبل المختار فلور ملزکے سامنے دو مسلح ملزمان نے ایک شہری سے سرے راہ اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے چھین لیے تھے جس پر پولیس نے ملزمان عثمان چانڈیہ اور امتیاز کو ٹریس کر کے لوٹی ہوئی رقم سے 75 ہزار روپے  اور ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ پسٹل تیس بور اور گولیاں برآمد کیں اور یہ رقم مدعی مقدمہ کو لوٹائی جا رہی ہے۔ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا جو کہ آئندہ انہیں دئیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »