fbpx

راشدی گینگ کے سرغنہ سمیت دو کارندے گرفتار ,ڈی پی او

رحیم یار خان : فائرنگ سے شہری کو زخمی کر کے14 لاکھ لوٹنے والا ملزم گرفتار ملزم امتیاز نے تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے کچھ عرصہ قبل 14 لاکھ چھینے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کوگولی مار کر زخمی کر دیا تھا ۔
راشدی گینگ کے سرغنہ سمیت دو کارندے گرفتار ۔ راشدی گینگ کے ملزمان کے تین سہولت کار مختار،شکیلہ اور فیاض چانڈیہ بھی گرفتار۔چار موٹر سائیکلیں اور 12 لاکھ 65 ہزار روپے برآمد کر لیے ،ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ۔
ان خیالات کا اظہار ڈی پی او عمرسلامت نے ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف ، ایس پی ہیڈ کوآرٹر محمد ایاز عمرانی ، ڈی ایس پی سٹی عباس اختر اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اظہر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
کچھ عرصہ قبل سٹی ایریا میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل عباس اختر کو ہدایات دی گئیں تھیں کہ وہ اس سلسلہ میں ملزمان کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں جس پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اظہر اقبال اور ان کی ٹیم نے شہری ایریا میں شب روز محنت کر کے راشد گینگ کے دو اراکیں راشد اور حمزہ کو گرفتار کر جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وارداتوں میں مختار ، سلیمان ، عثمان فیاض اور شکیلہ چانڈیہ نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ۔
جس پر پولیس نے سہولت کاروں میں مختار،شکیلہ اور فیاض چانڈیہ کو بھی گرفتار کر کے چالان جیل کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ دو سہولت کاروں کا تعاقب بھی جاری ہے ۔ گرفتار ملزمان راشد اور حمزہ سے چار عدد موٹر سائیکلیں ، تقریباً سات لاکھ روپے کی نقدی اور ملزمان کے زیر استعمال ایک پسٹل ، ایک پستول اور متعدد روند و کارتوس برآمد کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری سے 17 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں اور ان کے مدعیان کو موٹر سائیکلیں اور ریکوری کی رقم ان کے مالکان کودے دی گئی ہے ۔
جبکہ ہر دو ملزمان قبل ازیں بھی بیس بیس سے زائد مقدمات میں چالان ہیں اور عادی وارداتیے ہیں ۔
اسی طرح ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم امتیاز کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزم امتیاز نے کچھ عرصہ قبل تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں اوور ہیڈ برج کے مقام پر محمد علی نامی شخص سے اسلحہ کی نوک پر 14 لاکھ روپے چھین لیے تھے اور مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا ۔ جس سے دوران تفتیش دو مقدمات ٹریس ہوئے اور اس سے تقریباًچھ لاکھ کے قریب نقدی ریکور کی گئی ہے جو کہ ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ ملزم امتیاز خانپور زرگر ڈکیتی میں بھی چالان ہو چکا ہے اور روالپنڈی آر اے بازار تھانہ کا بھی ریکارڈ یافتہ ہے ۔
ملزم امتیاز کا شریک جرم ملزم محمد حسین کی گرفتاری کے لئے پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ دو پسٹل 30 بور اور ایک پستول بارہ بور اور متعدد روند و کارتوس برآمد کر لیے ۔ ملزمان کی گرفتاری سے سٹی ایریا سمیت ضلع رحیم یار خان اور پنجاب کے دیگر اضلع کی وارداتوں میں کمی آئے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close