fbpx

دو منشیات فروش  گرفتار ڈیڑھ کلو چرس برآمد۔

police arrest drug dealer

رحیم یارخان : تھانہ رکن پور پولیس کی ناکہ بندی دو منشیات فروش  گرفتار ڈیڑھ کلو چرس برآمد۔
ڈی پی او عمر سلامت نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کڑی کارروائیوں کا حکم دے رکھا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے اے ایس پی صدر سلیم شاہ اور ایس ایچ او تھانہ رکن پور صفدر اقبال سندھو کی زیر نگرانی انچارج چوکی سردار گڑھ نے اطلاع ملنے پر دیگر نفری کے ہمراہ محمد پور گانگا کے علاقہ میں ناکہ بندی کر کے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا جن میں موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے ہوئے عطااللہ نامی شخص کی تلاشی پر اس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر سے دوٹکڑے چرس برآمد ہوئے جن کا کل وزن ڈیڑھ کلو ہوا جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا محمد آصف عطااللہ کا سہولت کار نکلا جو کہ چرس کی ترسیل میں اس کی مدد کر کے معاوضہ وصول کرتا رہا تھا پولیس نے دونوں ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ انچارج پولیس چوکی سردار گڑھ نے بتایا کہ ملزمان عادی منشیات فروش ہیں اور پہلے بھی آٹھ دس مرتبہ منشیات کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں 

police arrest drug dealer

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »