پولیس نے دو گینگز،10 اشتہاری مجرمان اور چار عدالتی مفروروں سمیت 33 ملزمان گرفتار۔

رحیم یارخان: تھانہ آباد پور پولیس نے دو گینگز ، 10 اشتہاری مجرمان اور چار عدالتی مفروروں سمیت 33 ملزمان گرفتار۔ 8 لاکھ، 69 ہزار روپے کا مال مسروقہ، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد۔

ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر قیادت، ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر کی زیر نگرانی ایس ایچ او اتھانہ آباد پور جام آفتاب احمد اور ان کی پولیس ٹیم نے تھانہ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف 15 روزہ کریک ڈاؤن کے دوران دلوا اور پہوڑ گنگ کے چھ اراکین کو گرفتار کیا

جن سے ایک موٹر سائیکل رکشہ، دو موٹر سائیکلیں، دو بھنسیں، سامان کریانہ و چوری شدہ نقدی برآمد کی گئی ہے جس کی کل مالیت 8,69,000 روپے ہے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے، اسی دوران آباد پور پولیس نے 10 اشتہاری مجرمان، 4 عدالتی مفرور، ناجائز اسلحہ برادار اور منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا جن کے قبضہ سے تین پستول بارہ بور، ایک پسٹل تیس بور، گیارہ راؤند و کارتوس، ایک بھٹی چالوشراب اور 343 لیٹر کشید شدہ برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ دریں اثناء نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کی جانے والی کارروائیوں میں بھی چار ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب نے کہا ہے کہ مقدمات کی یکسوئی اور میرٹ کی فراہمی بروقت ہونی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر و سٹی سرکل کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقدمات کی بلا جواز پینڈنسی کسی صورت نہ ہونے پائے مقدمہ کے اندراج سے لے کر چالان عدالت ہونے تک تمام قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور مقدمہ کے فریقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی بھر کے تفتیشی نظام کو مانیٹر کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں پوری طرح آگاہ ہیں اس لیے ان کے پاس آنے سے پہلے اپنے تمام پیپر ورک کو آپ ڈیٹ کر لیا کریں

انہوں نے اس موقع پر صدر سرکل کی  جانب سے کی جانے والی اعلی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ضلع میں صدر سرکل ایک مثال اور ماڈل بن کر ابھرا ہے دیگر سرکلز بھی اپنی کارکردگی کو بہترین سٹیج پر رکھیں۔

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے محافظ ہیں۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر خاص و عام کی آپروچ میں ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ روز اول سے ان کی اوپن ڈور پالیسی رہی ہے

جس کی وجہ سے عام عوام کو ان تک پہنچنے کبھی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سائلین کی سہولت اور بہتری کے لیے جو اقدمات اٹھائے ہیں وہ مستقل طور پر پراسس کا حصہ بن چکے ہیں اور اس کے دور رس نتائج حاصل ہورہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فراہمی انصاف کی خاطر احکامات جاری کر دئیے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button