fbpx
پولیسخبریںرحیم یارخان

اہلکار قانونی کے نفاذ کے ساتھ قانون کی پابندی یقینی بنائیں

police asp saleem shah rahim yar khan news

رحیم یارخان : اہلکار قانونی کے نفاذ کے ساتھ قانون کی پابندی یقینی بنائیں بغیر ہیلمٹ کوئی اہلکار موٹر سائیکل ڈرائیو نہ کرے ۔ ان خیالات کا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جاوید اختر جتوئی نے جنرل پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قیمتی جانوں کے ضیاء کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں ہیلمٹ کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے جس پر عمل درآمد یقنی بنانے کے لیے بلاناغہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ے جس طرح آپ لوگوں پر قانون نافذ کرنا فرض ہے اسی طرح قانون پر عمل درآمد کرنا بھی اس سے پہلے فرض ہے کیونکہ قانون کی اطلاع سب سے پہلے آپ لوگوں کو ملتی ہے پہلے خود عمل کریں اور پھر دوسروں کو اس پر عمل درآمد کو ہدایت کریں ۔ انہوں نے اہلکاروں سے کہا کہ آپ لوگوں کے پاس تین دن ہیں اس کے بعد کوئی بھی عزر قبول نہیں کیا جائے گا ، اس موقع پر اے ایس پی صدر سرکل سلیم شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے جنرل پریڈ سے سلامی لی ، پریڈ میں شامل اہلکاروں کے ٹرن آئوٹ کا جائزہ لیا ، اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس لائنز میں مختلف برانچز کا دورہ کیا ، کوآرٹر گارڈ پر سلامی لی اور شہداء پولیس کی یاد گار پر فاتح خوانی کی اس موقع پر لائن آفیسر سب انسپکٹر اللہ وسایا ، او ایس آئی سب انسپکٹر شفاقت علی ، ڈی او پولیس لائن عاشق مسعود ، انچارج ایلیٹ فورس سب انسپکٹر محمد منیر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے اہلکاروں کے ہمراہ میس حال میں چائے پی اور میس کے معیار کی تعریف کی ۔

asp saleem shah
asp saleem shah

رحیم یارخان: نئے ایس ڈی پی او صدر سرکل سید محمد سلیم نے چارج سنبھال لیا ۔ تفصیل کے مطابق سابق ڈی ایس پی صدر سرکل فرخ جاوید کا تبادلہ کی صورت میں شیخوپورہ میں خدمات سرانجام دینے والے اے ایس پی سلیم شاہ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) محمد عارف نواز خان نے بطور ایس ڈی پی او صدر سرکل رحیم یارخان تعینات کیا تھا جنہوں نے رحیم یار خان پہنچ کر اپنے عہدے کا چراج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔

رحیم یارخان: پولیس نے ایک ہفتہ میں 218 مجرمان اشتہاری گرفتارلیے ۔ اتوار اشتہاریوں پر بھاری گزرا صرف ایک دن میں 31 مجرمان اشتہاری دھرے گئے ۔ ایک ہفتہ میں اے کیٹگری کے 38 اور بی کیٹگری کے 180 مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے جبکہ صرف اتوار کے روز اے کیٹگری کے 14 اور بی کیٹگری کے 17 مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بلا ناغہ کریک ڈائون کا حکم دے رکھا ہے جس پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں اور پولیس ان کا دن رات تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں پولیس نے کڑی کارروائیاں کرتے ہوئے اے کیٹگری کے 38 اور بی کیٹگری کے 180 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے جبکہ گزشتہ اتوار کا دن اشتہاری مجرمان پر بھاری گزرا جس میں پولیس بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے صرف ایک دن میں اے کیٹگری کے 14 اور بی کیٹگری کے 17 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے گئے ۔ ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کو کھلے عام نہیں چھوڑیں گے ان کے خلاف مقدمات کا میرٹ پر نمٹایا جائے گا ۔

police asp saleem shah rahim yar khan news

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close