رحیم یارخان میں 97 مجرمان اشتہاریوں سمیت 137 ملزمان گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد

رحیم یارخان میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔ 97 مجرمان اشتہاریوں سمیت 137 ملزمان گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد۔

ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایات اور احکامات پر ضلع بھر میں پولیس کی ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پولیس نے کریک ڈاؤن کر کے 97 مجرمان اشتہاریوں سمیت 137 ملزمان گرفتار کر لیے جن کے قبضہ سے بڑی مقدار میں منشیار اور ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گرفتار ملزمان سے 6053 لیٹر شراب،5334 گرام چرس، 2000 گرام بھنگ، 20 پسٹل، 02 رپیٹر،01 بندوق،75 راؤند و کاتوس برآمد کئے گئے پولیس کا یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

بہالپور پور پولیس
بہالپور پور پولیس

بہاولپور :ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی کھلی کچہری سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری۔

آر پی او نے شہریوں کو انصا ف کی فراہمی کے لیے آر پی او آفس کانفرنس روم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ریجن بھر سے مختلف علاقوں سے مرد  و خواتین سائلین نے اپنے مسائل کے متعلق تحر یر ی درخواستیں پیش کیں جن کوسن کر آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس موقع پرآر پی او نے انچارج کمپلینٹ سیل سے کہا کہ درخواستوں کی مقررہ مدت پر آپ ڈیٹ حاصل کی جائے اور اس سلسلہ میں انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر آنے والے سائل کا جائزمسئلہ حل کر نا پولیس کا فرض ہے۔ میرٹ پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔جھوٹی اور بے بنیاد درخواستیں دینے والوں کا بھی احتساب ہوگا جوکہ اپنے ناجائز مقاصد کیلئے شہریوں کو پریشان کرتے ہیں،ایسے عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوران کھلی کچہری کرونا ایس او پیز کو خاص مد نظر رکھا گیا اور آنے والے سائلین کو خود آر پی او نے ایس او پیز کی پابندی کی تلقین کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button