پولیسرحیم یارخان

مسافروں کا مکمل ڈیٹا ہوٹل آئی میں فیڈ کرنے کی ہدایت,ڈی پی او

رحیم یارخان ہوٹلز، ہاسٹلز اور گسٹ ہاؤسسز کو مکینوں اور مسافروں کا مکمل ڈیٹا ہوٹل آئی میں فیڈ کرنے کی ہدایت۔

خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی پولیس اچانک چیکنگ کرے گی۔

ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے انچارج آئی ٹی برانچ شفقت وقاص کے ہمراہ سٹی سرکل سے تعلق رکھنے والے ہوٹلز، ہاسٹلز اور گسٹ ہاؤس مالکان اور ان کے نمائندہ سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں انہوں نے واضع کیا کہ ہوٹلز، ہاسٹلز اور گسٹ ہاؤسسز کو پولیس مانیٹر کر رہی ہے اور ایک مرتبہ پھر ان کو بلانے کا مقصد ہے کہ وہ اپنے پاس ٹھرے ہوئے یا عارضی طور پر ٹھرنے والے کسی بھی شخص کا مکمل ڈیٹا ہوٹل آئی میں فیڈ کریں گے جس کا نمونہ ان کے پاس محفوظ ہے۔

اور اس میں درج تمام معلومات من عن درج کی جائیں گی اور کسی بھی مسافر کا ریکارڈ کسی صورت چھپایا  نہیں جائے گا اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو ان کے خلاف مروجہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ کسی کو اس سلسلہ میں کوئی رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے ہوٹل آئی کی اہمیت اور ضروت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی کی سکیورٹی اور کرائم کی بیخ کنی کے لیے ایک ایپ ہے جس کا استعمال از حد ضروری ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والا مجرمان کا سہولت کار گردانا جائے گا۔  

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button