عید الفطر کے 503 اجتماعات , پولیس سمیت 2010سکیورٹی اہلکار تعینات

ضلع بھر میں عید الفطر کے 503 اجتماعات کی حفاظت پر پولیس سمیت 2010سکیورٹی اہلکار تعینات۔ عیدالفطر کے سلسلہ میں اے کیٹگری کے 4 بی کیٹگری کے 9 اور سی کیٹگری کے 490 اجتماعات ہوں گے۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے، چاند رات کے لیے بھی سکیورٹی انتظامات مکمل۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کے حکم اور ہدایات کی روشنی میں ضلع رحیم یارخان پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر پر عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر کے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے جس میں سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز سمیت کانسٹیبل تک کو اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں واضع ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ضلع بھر میں عیدالفطر کے 503 اجتماعات منعقد ہوں گے جس میں اے کیٹگری کے 4 بی کیٹگری کے 9 اور سی کیٹگری کے 490 اجتماعات شامل ہیں جن میں لاکھوں فرندان اسلام عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے جن کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کو پانچ زوزنز اور ستائیس سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ہر زون میں سرکل پولیس آفیسر اے ایس پی یا ڈی ایس پی ذمہ دار ہو گا جبکہ ستائیس سیکٹرز کی سکیورٹی کی ذمی دارایاں ایس ایچ اوز نبھائیں گے۔ جبکہ کیٹگری وائز  38 سب انسپکٹرز، 106 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 110 ہیڈ کانسٹیبلان، 553 کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان جن کی کل تعداد 839 ہے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کو موئثر اور فول پروف بنانے کے لیے ان پولیس افسران کے ساتھ 175 پولیس رضا کاران اور 1006 ویلینٹئرز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔ ضلع بھر میں سکیورٹی کے لیے 10 واک تھرو گیٹس، 316 میٹل ڈیٹیکٹرز اور 144 سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کئے جائیں گے۔ جبکہ چاند رات کے لیے سرکل پولیس افسران تا کانسٹیبل کے عہدے کے 693 پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر 175 رضا کار 122 میٹل ڈیٹیکٹرز اور 90 سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں دی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close