پولیس کی کچہ میں کارروائی دو اقلیتی مغوی بحفاظت بازیاب ورثاء،سکھ رہنماؤں کا خراج تحسین

رحیم یارخان : پولیس نے کچہ میں کارروائی کر کے دو اقلیتی مغوی افراد کو بازیاب کر لیے، چند روز قبل بنہ جی اور وزیر جی کو کشمور میں کام پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا،سکھ رہنماوں اور ورثاء کاپولیس کو خراج تحسین۔
تھانہ کوٹسمابہ کی حدود کے رہائشی بنہ جی اور وزیر جی چند روز قبل کام کے سلسلہ میں کشمور گئے اور انہیں وہیں سے چند نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کر لیا تھا جس کی بابت ورثاء نے تھانہ کوٹسمابہ پولیس سے رابطہ کیا

پولیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کیں اور صادق آباد پولیس نے اس سلسلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل محمد اسلم بلوچ کی زیر نگرانی کچہ گیل پور میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تومغویان کی نگرانی پر مامور ایک ملزم پولیس کو آتے دیکھ کر فرار ہو گیا

جس پر پولیس نے مغویان بنہ جی اور وزیر جی کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے تھانہ کوٹسبزل بعد ازاں تھانہ کوٹسمابہ منتقل کر دیا

جہاں پر ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ حسن اقبال نے بازیاب افرادکو ورثاء کے حوالے کر دیا اس موقع پر ننکانہ صاحب سے آئے ہوئے سکھ رہنما مہیش سنگھ و دیگر نے پولیس کو مالائیں پہنا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button