رحیم یارخان: شرگینگ کی انتقامی کاروائی

رحیم یارخان:پولیس کو نشاندہی کرنے کا شبہ‘ شر گینگ کے کارندوں نے رات کے اندھیرے میں فائرنگ کرکے 50سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘

ملزمان فرار‘ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق دوماہ قبل سندھ پولیس کے تھانہ کھمبڑا کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد سیلرا وشر گینگ کے تین کارندوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاتھا

جبکہ ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔ شر گینگ کے افراد کو شبہ تھا کہ ان کے ساتھیوں کی ہلاکت میں موضع فتح پور کے رہائشی 50سالہ غلام رسول شامل تھا

جس کی نشاندہی پر پولیس نے ان کے ساتھیوں کو قتل کیا۔ گذشتہ شب غلام رسول اپنے گھر پر موجود تھا کہ شرگینگ کے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم ملزمان نے جان سے ماردینے کیلئے غلام رسول پر فائرنگ کردی

جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے مقتول غلام رسول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button