جرائم وحادثاترحیم یارخان

پولیس طالبہ کواغواء کرنے والے ملزمان کی سرپرست بن گئی

رحیم یارخان :پولیس طالبہ کواغواء کرنے والے ملزمان کی سرپرست بن گئی‘ کارروائی سے روکنے کے لیے ایس ایچ اواورتفتیشی افسرکامغویہ طالبہ پرتشدد‘ متاثرین کاڈی پی اورحیم یارخان سے نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ۔

میونسپل ٹاؤن کی رہائشی نسرین بی بی نے اپنی بیٹی عصمت بی بی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس کی بیٹی عصمت بی بی کلاس فیلوکے گھرگئی ہوئی تھی کہ واپسی پرراستے سے اسے ملزمان مشتاق احمدوغیرہ اغواء کرکے ہمراہ لے گئے جس پرپولیس کواطلاع دی توتفتیشی افسرآصف علی نے مغویہ کوبازیاب کرایااورورثاء کے حوالے کردیااورکارروائی کاکہنے پرمغویہ کوتشددکانشانہ بناناشروع کردیااورملزمان کوگرفتارنہ کیابلکہ الٹادھمکاناشروع کردیاایس ایچ اونے بھی اسے تشددکانشانہ بنایامتاثرین نے ڈی پی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرکارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button