فیصلہ شدہ مقدمات کا مال تلف کر دیا گیا،

رحیم یارخان: سینکڑوں فیصلہ شدہ مقدمات کا مال تلف کر دیا گیا، بڑی مقدار میں منشیات بھی جلا اور بہا کر ضائع کر دی گئی۔

 ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے سینکڑوں فیصلہ شدہ کے مال مقدمہ کو تلف کرنے کے لیے صادق شہید پولیس لائن میں مجسٹریٹ ملک محمد رفیق کی زیر نگرانی ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا و دیگر آفیشلز کی موجودگی میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں 251 کلو اور 214 گرام چرس، 517 گرام ہیروئن، 1 کلو 777 گرام افیون، 56 من 34 کلو اور 500 گرام بھنگ، 17 ہزار 550 لیٹر دیسی شراب، 1659 ولائتی بوتل شراب، 2112 کپی شراب، 351 ٹین پیک تلف کرنے کے لیے جلایا اور بہا کر ضائع کیا گیا۔ اسی طرح قتل کے 55 فیصلہ شدہ مقدمات کا مال مقدمہ بھی تلف کیا گیا جبکہ دیگر متفرق فیصلہ شدہ مقدمات کا مال مقدمہ بھی تلف کر دیا گیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close