fbpx

اے ایس پی اے لسٹ کے امتحان میں شامل اہلکاروں کا انٹرویو لے رہے ہیں

رحیم یارخان :ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لیے پولیس اہلکاروں کا لسٹ اے کا امتحان، 620 امیدوار خواتین و مردوں کی شرکت، 482 تحریری مرحلہ میں کامیاب 275 پر کامیاب امیدواروں کا اعلان آج متوقع۔ تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں پولیس کانسٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لیے لسٹ اے کا امتحان منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے 620مرد و خواتین اہلکاروں نے شرکت کی، تحریری امتحان میں 482 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جن میں 13 لیڈیز کانسٹیبلان بھی شامل تھیں، اس سلسلہ میں 482 امیدواروں سے پریڈ اور انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں، لسٹ اے کی ضلع رحیم یارخان پولیس کے لیے 275 سیٹس ہیں جن پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا اعلان آج متوقع ہے۔ یہ امتحان ڈی پی او عمر سلامت کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی، ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا، ڈی ایس پی صدر فرخ جاوید و دیگر افسران و اہلکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ 

police news rahim yar khan general holdup
police news rahim yar khan general holdup

رحیم یارخان : ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پرضلع بھر میں جنرل ہولڈ آپ، بغیر ہلمٹ سواروں کے 446 موٹر سائیکل تھانوں میں بند، بلانمبر 66، دو ملزمان سے 880 گرام چرس، ایک سے پسٹل تیس بور، 11 مجرمان اشتہاری بھی دھرے گئے۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پر ضلع بھر میں جنرل ہولڈٖ آپ لگایا گیا جس میں ضلعی و ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی 446 موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کر دی گئیں اور جو موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لے آتا ان افراد کی موٹر سائیکلیں انہیں واپس کر دی گئیں، اسی طرح دو ملزمان 880 گرام چرس سمیت گرفتار ہوئے جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس نے جنرل ہولڈٖ آپ کے دوران ایک ملزم کو پسٹل تیس بور سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ضلع بھر میں موئثر جنرل ہولڈ آپ کے نتیجہ میں 11 اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔ 

police news rahim yar khan trafic

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close