fbpx
پولیسرحیم یارخان

رحیم یارخان میں کرپشن کے الزامات پر ایک سب انسپکٹر سمیت تیں اہلکار معطل

رحیم یارخان ڈی پی پی او منتظر مہدی کا ایکشن کرپشن کے الزامات پر ایک سب انسپکٹر سمیت تیں اہلکار معطل۔ معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹر محمد رمضان، اے ایس آئی محمد جمیل اور ٹریفک وارڈن توقیر حسین شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی کو تھانہ ظاہر پیر کی پولیس چوکی مجاہد شہید کے انچارج سب انسپکٹر رانا محمد رمضان، تھانہ شیدانی میں تعینات اے ایس آئی محمد جمیل اور ٹریفک وارڈن توقیر حسین کے خلاف کریپشن کے الزمات کے تحت بار بار شکایات مل رہی تھیں جس پر انہوں نے سرسری تحقیقات کے بعد تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کی گھاٹ اتارنے والے گینگ کے چار کارندے گرفتار۔ تفتیش میں ملزمان نے لوٹا گیا زیور اور آلہ قتل برآمد کروا دیا۔ گینگ میں کچھ ملزمان قتل اور سنگیں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے ایس ایچ اوز تھانہ ائیر پورٹ سید صادق حسین شاہ اور سٹی سی ڈویژن حسین رضا نظامی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اتقریباً ایک ماہ قبل تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ پتن منارہ میں ہوئی جس میں چھ نامعلوم مسلح ملزمان تلوکا جی کے گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تو اہل خانہ نیند سے بیدار ہو گئے جس پر ملزمان نے تلوکا جی کے سر پر پسٹل کا بٹ مار کر اسے

 حسین رضا نظامی

زخمی کر دیا اور مزاحمت پر اس کے نوجوان شادی شدہ بیٹے کو فائرنگ کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا اور شور مچ جانے پر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے تلوکا جی کی رپورٹ پر مقدمہ درک کر لیا لیکن ملزمان نامعلوم ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے اس واردات کا سخت نوٹس لیا اور اسے ٹریس کرنے کے لیے ہدایات اور رہنمائی کی جس پر ان کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز ائیر پورٹ صادق شاہ اور سی ڈویژن حسین رضا نظانی اور دیگر اہلکاروں ہر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفیش کی اور شب و روز محنت شاکا کے بعد ملزمان ایک ماہ کے دروان اس ڈکیتی معہ اندھے قتل کا سراغ لگا کر چھ میں سے چار ملزمان کو ٹریس کر کت گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں منور جی، محمد امین، عاقب اور راشد شامل ہیں جبکہ مفرور ملزمان کا تعاقب جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم کو میں شاباش دیتا ہوں اور ڈی پی او منتظر مہدی بھی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔
 تھانہ صدر پولیس کی کارروائی دومنشیات فروشوں سمیت سات ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان انسپکٹر جاوید عالم خان گوپانگ نے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا کہ ڈی پی او منتظر مہدی، ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر کی زیر قیادت و نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ عیدالفطر کی وجہ سے منشیات فروش بہت زیادہ ایکٹو ہیں تو اس سے بڑھ کر پولیس اپنے سورسز کو ایکٹو کئے ہوئے جس میں انہیں بہت ساری کامیابیاں مل رہی ہیں تازہ ترین کارروائیوں میں دو منشیات گرفتار ہوئے ہیں جن سے دو کلو سے زائد چرس جبکہ پانچ جواری بھی گرفتار کئے ہیں جن سے داؤ پر لگی رقم، آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں  اس کامیاب میں انسپکٹر عاصم جلال، سب انسپکٹر علی حسن، اے ایس آئی عمر محمود اور دیگر اہلکاروں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے قلع قمع اور جرائم پیشہ عنصر کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تھانہ اے ڈویژن پولیس کا منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری زیر زمیں چھپائی گئی چار سو کپی شراب برآمد ملزم گرفتار۔ رواں مہم میں سترہویں کامیاب کارروائی یاسر عباسی اے ایس آئی کا اہم کردار۔ تفصیل کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مہم کامیابی سے جاری ہے تازہ ترین کارروائی کے بارہ میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اسداللہ مستوئی نے بتایا کہ اے ایس آئی یاسر عباسی کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش ایک بہت بڑے صحن میں کپی شراب کی ایک بڑی کھیپ زیر زمیں دبا رکھی ہے جس پر انہوں نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کر کے چار سو سے زائد شراب کی کپیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

گشت کے دوران اسنیپ چیکنگ تھانہ سی ڈویژن پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار دھرے گئے۔ دو پسٹل برآمد مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن حسین رضا نظامی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر رکھا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تھانہ کے مختلف علاقوں میں گشت کے دوران پولیس پارٹیوں نے دو ناجائز بردار ملزمان ساجد اور عمر اسلام کو ایک پسٹل نائن ایم ایم اور ایک پسٹل تیس بور سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Live Updates COVID-19 CASES
Translate »
Close
Close