رحیم یار خان پولیس مبینہ طور پر مفوی کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور کو بازیاب کروالیا

رحیم یار خان پولیس کے ترجمان محمد سیف کا کہنا ہے کہ دوران پولیس مقابلہ میں  مفوی کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور  جو چار روز سے لاپتہ تھے  ان کو مقابلہ میں بازیاب کروالیا گیا ہے
یہ آ پریشنانٹلیجنسڈ بیسڈ پر کچے کے علاقہ میں کیا گیا جبکہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ڈاکو پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ،جس کے بعد  پولیس کی بھاری نفری علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے
چار روز سے ڈاکووں کی قید میں مغویوں کے صاف ستھرے کپڑے کچھ اور طرف اعشارہ کر رہے ہیں

اغواء کار دریائی کچہ ٹھٹھ میں مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ مغویوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی

پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ پر اغواء کار اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،

 فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مغوی کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور شاہد پولیس کو ملے،

کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور شاہد کو ڈاکوؤں نے گزشتہ روز علاقہ تھانہ بھونگ سے اغواء کیا تھا

ایڈشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور آر پی او بہاولپور کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری ۔ایلیٹ ٹیمز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کچہ کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر تے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ،ترجمان پولیس

چارو روز قبل پریس ریلیز

تفصیل متعلق لاپتہ پولیس ملازم و1کس پرائیویٹ شخص علاقہ تھانہ بھونگ
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر ڈی پی او رحیم یار خان بھی موقعہ پر پہنچے، ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن(ر) دوست محمد اپنی زیرنگرانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تشکیل کردہ ٹیمز کے ساتھ تمام تر ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاکر علاقہ کی ناکہ بندی کر تے ہوئے تمام پہلوؤں پر تحقیقات و دریافت کرتے ہوئے لاپتہ کنسٹیبل طارق اور پرائیوٹ کار ڈرائیور کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق مورخہ 22-05-280 کو 8بجے رات محمد انور اور اسحاق 2کس زخمی ہو کر رپورٹ کے لئیے تھانہ پر آئے اور پرائیوٹ کار پر کنسٹیبل طارق کے ہمراہ علاج معالجہ کے لئے RHC جمالدین والی گئے تقریباً 1بجے رات اطلاع ملی کہ کانسٹیبل طارق جوکہ زخمی انور اور اسحاق کے ساتھ ایم ایل سی / علاج معالجہ کے لئیے سفید کپڑوں میں پرائیویٹ کار میں RHCجمالدین والی گیا واپس نہ آیا تو مضروبان سےرابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ مضروبان کو 12:15کے قریب بستی کھوکھراں اتار کر پرائیویٹ کار ڈرائیور کے ساتھ تھانہ پر روانہ ہوگیا تھا جوکہ تھانہ پر نہ پہنچا ہے ۔جس پر فوری طور پر سرکل آفیسر بھونگ اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علا قہ کی ناکہ بندی کر کے لاپتہ اشخاص کی تلاش شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button