پولیسرحیم یارخان

پولیس پبلک سکول میں رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقاد

رحیم یارخان پرنسپل پولیس پبلک سکول شازیہ ظفر نے کہا ہے کہ سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد ادارے اور سٹاف کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

طلبہ و طالبات نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس پبلک سکول دی ایجوکیٹر میں سالانہ سپورٹس گالا ویک کے کامیاب انعقاد کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور ٹرافیوں کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پبلک سکول میں جہاں پر تعلیم اور نصابی سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے وہاں پر ادارہ ان کی غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز رکھتا ہے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کھیل کے میدان میں اعلی کارگزاری کا مظاہرہ کر کے پولیس پبلک سکول کے طلبہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کا مستقبل ہیں اور ادارہ ان کی بہترین تربیت کر رہا ہے انہوں نے اس موقع پر پولیس سکول کے سٹاف کو کامیاب سپورٹس گالا کے انعقاد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مستقبل قریب میں سالانہ امتحانات میں بھی انہیں قوی امید ہے کہ اس سے بڑھ کر دلچسپی کا مظاہرہ کیا جائے اور سٹاف اور طلبہ ادارہ اور اپنا نام تاریخ میں بلند مقام پر درج کروانے میں کامیاب رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button