پولیس پبلک سکول دی ایجیوکیٹر کے طلبہ سے ڈی پی او کاخطاب

رحیم یارخان ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ محنت کا کوئی نیم البدل نہیں جرائم کے خاتمے کے لیے اہلکار اپنی بھر پور صلاحیتوں کو مظاہرہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل پریڈ اور پولیس پبلک سکول دی ایجیوکیٹر کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے جنرل پریڈ میں شامل اہلکاروں سے کہا کہ  اپنی فٹنس اور صحت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ صحت اور تندرستی کی نعمت کو قائم رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقہ سے سر انجام دیتے رہیں اور بہتر زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی وقت ملے تو جم اور دیگر کوئی سہولت نہ بھی ہو تو فٹنس کے لیے جتنا ممکن ہو پیدل چلیں تاکہ جسم کو حرکت ملے جس سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بعد ازاں  انہوں نے اپنے آفس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے ہمراہ پولیس پبلک سکول دی ایجوکیٹر کے طالب علم اور طالبات کو اپنی کلاسسز میں بہترین نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر نقد انعامات سے نوزا اور کہا کہ وہ اسی طرح محنت کو جاری رکھیں بلکہ اس میں اضافہ کریں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکیں۔ ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے پولیس سکول کے تعلیمی معیار کی تعریف کی اور کہا کہ طلبہ و طالبات ہمارا مستقبل ہیں ان کی کامیابی قوم کی کامیابی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »