بدنام زمانہ ڈاکورانی عظمی شہزادی کوپولیس تھانہ کوٹسمابہ نے گرفتارکرلیا
Police rahim yar khan
کوٹسمابہ کے رہائشی زاہدجمیل نے پولیس کودی جانے والی درخواست میں بیان کیاکہ وہ میڈیکل سٹورکامالک ہے.
گذشتہ روز وہ سٹورپرموجودتھاکہ بدنام زمانہ ڈاکورانی عظمی شہزادی نے اپنے ساتھیوں باسط وغیرہ کے ہمراہ دکان پرحملہ کردیااوراسے بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعد دکان سے نقدی ودیگرسامان چرالے گئے اورتوڑپھوڑکی ‘
واویلاکرنے پرمقامی دکانداروں کے آجانے پرپولیس کواطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پرپہنچ کرڈاکورانی عظمی شہزادی کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیااوردیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارناشروع کیے ہوئے ہیں ‘
پولیس کے مطابق عظمی شہزادی بدنام زمانہ بلیک میلرہے جوبہاولپورڈویژن سمیت دیگراضلاع میں سادہ لوح شہریوں کوپولیس کی ملی بھگت سے ناجائزحراساں اورجھوٹی درخواستیں ومقدمات درج کرواکرلوٹ مارکرتی ہے اوراس کے خلاف پہلے بھی لودھراں‘ بہاولپوراوررحیم یارخان سمیت دیگرشہروں میں مقدمات درج ہیں۔
Police rahim yar khan