پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

Police Rahim yar khan
پولیس نے خوف کی علامت دوران ڈکیتی قتل کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ۔ خالقی گینگ کے سرغنہ چار اراکین اور سہولت کار بھی گرفتار ۔
گینگ نے پانچ جنوری کی رات گینگ نے مزحمت پر غلام عباس کو فائرنگ کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا ۔
گرفتار گینگ کا سرغنہ اور ایک رکن کچھ عرصہ قبل ہی ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں سزا بگھت کر رہا ہوئے تھے ۔
گرفتار ملزما ن سے 4 لاکھ 65 ہزار ک مال مسروقہ اور ناجائز اسلہ برآمد کر لیا گیا ۔
ڈی پی او عمر سلامت کی پریس کانفرنس ۔ ڈی پی او عمر سلامت نے ایس پیز رانا محمد اشرف ، محمد ایاز، اے ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی ، ڈی ایس پی غلام دستگیر ، ایس ایچ اوتھانہ لیاقت پور ،ملک محمد اسلم صابر اور سابق آفیسر سی آئی اے اور موجودہ ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان صفدراقبال سندھو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ جنوری 2019 کی شب تھانہ پکا لاڑاں کی حدود موضع الہ آباد میں ایک چار رکنی مسلح ڈاکو گینگ نے ایک دوکان سے 46 ہزار روپے لوٹے مزاحمت پر غلام عباس کو فائرنگ کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا ۔ جس پر انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف ، ڈی ایس پی لیاقت پور غلام دستگیر ، ایس ایچ او لیاقت پور انسپکٹر ملک محمد اسلم صابر اور سی آئی اے آفیسر صفدر اقبال سندھو کو اس گھناؤنی ورادات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا کیونکہ اس واردات میں ایک بے گناہ انسان کی جان بھی گئی تھی.
جس پر پولیس نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرہ کرتے ہوئے شب وروز محنت کی جس کے نتیجہ میں پولیس ٹیم نے عبدالخالق عرف خالقی گوپانگ گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں سرغنہ عبدالخالق گوپانگ ، رشید ارائیں ، سجاد اعوان ، حفیظ مونڈھا ، عبدالمالک بگوانی (سہولت کار ) شامل ہیں ۔
دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے نہ صرف الہ آباد ڈکیتی اور قتل کا اعتراف کر لیا ہے بلکہ گینگ نے تھانہ پکا لاڑاں کے علاوہ تھانہ لیاقت پور اور تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جرائم تسلیم کر لئے ۔
ڈسٹرکٹ جیل میں بھی مدعی مقدمہ نے ملزمان کو مجسٹریٹ کے روبرو شناخت کر لیا ہے ۔
ملزمان سے پولیس نے دوران تفتیش چار لاکھ پینسٹھ ہزار روپے کا مال مسروقہ ، دوران وارادات استعمال ہونے والا اسلحہ جس میں دو پسٹل ، ایک پستول ، ایک رپیٹر اور متعدد روند و کارتوس بھی برآم دکر لئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ عبدالخالق گوپانگ اور رشید احمد تھانہ لیاقت پور کے مقدمہ قتل و ڈکیتی میں عدالت سزائے موت ہوئے تھے
لیکن پھر یہ سزا عمر قید میں تبدیل ہوئی سزا یافتہ ملزمان کچھ عرصہ قبل ہی سزا پوری ہونے پر جیل سے رہا ہوئے تھے اور باہر آتے ہی وارداتوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت نے پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ۔
Police Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close