پولیس نے بین الصوبائی ٹریلر ڈکیت گینگ اور موٹرسائیکل ومویشی چور گینگ کے 9 کارندے پکڑلیے

Police Rahim yar khan

پولیس نے بین الصوبائی ٹریلر ڈکیت گینگ اور موٹرسائیکل ومویشی چور گینگ کے 9 کارندے گرفتار کر کے 12 کروڑوں ،7 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا ٹریلر ،13 موٹر سائیکلیں اور مویشی برآمد کر لئے ۔ ملزمان سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ۔

ڈی پی او عمر سلامت نے برآمد شدہ مال ڈی ایس پی فرخ جاوید ، ایس ایچ اوز محمد رمضان اور محمد رفیق کے ہمراہ مالکان کے حوالے کر دیا متاثرین کے مال ملنے پر شکریہ کےکلمات ۔
ڈی پی او عمر سلامت نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ رکن پور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت مال سے لوڈ شدہ ٹریلر ڈکیتی کرنے والے پانچ رکنی گروہ کو انکی سربراہی اور ڈی ایس پی فرخ جاوید کی زیر نگرانی جس میں ارشد جھنگ ،زمان خان مردان، ایوب جنوبی وزیرستان،گل کلام ڈیرہ اسماعیل خان اور اور عبدالشکور ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتارکیا ہے۔
جن کو ٹریس و گرفتار کرنے مین سابق ایس ایچ او رکن پور شبیر احمد جھورڑ نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ موجودہ ایس ایچ او محمد رمضان اور ان کی ٹیم ایس آئی خان محمد ، اے ایس آئیز فہیم رشید ، انور سجاد حوالدار محمد اصغر اور کنسٹیبلز محمد احمد اور محمد عظیم بھی اس کارروائی میں شامل ہیں جس کی بدولت جمیل کاسامان سمیت 12 کروڈ مالیت کا لوڈ شدہ ٹریلر برامد کر کے اس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔
پولیس نے گینگ کے اراکین کو گرفتار کرنے کے لئے ضلع ، صوبہ اور صوبہ سے باہر انتھک محنت کی جس پر تمام پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا ۔
اسی طرح تھانہ کوٹسمابہ کے ایس ایچ او محمد رفیق اور ان کی ٹیم نے علاقہ سے موٹر سائیکل اور مویشی چوری کی وارداتیں کرنے والے ظفر عرف ظفری گینگ کے سرغنہ سمیت چار رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 13 عدد موٹرسائیکلیں مالیتی 4 لاکھ 55 ہزار روپے اور مالمویشی مالیتی 2 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلئے ۔ گرفتار دونوں گینز سے ان کے زیر استعمال اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔
ڈی پی او عمر سلامت نے برامد شدہ مال ڈی ایس پی فرخ جاوید ایس ایچ اوز محمد رمضان اور محمد رفیق کے ہمراہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا ۔
Police Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close