رحیم یارخان: تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ

رحیم یار خان: سی آئی اے سٹی سرکل پولیس کی بڑی کاروائی خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد
پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک ریکارڈی ملزم عابد حسین کو گرفتار کر لیا

 سی آئی اے سٹی سرکل پولیس کی خطرناک اشتہاری ملزم نویدعرف گلا کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں کاروائی ۔ دوران کاروائی ملزمان نے فائرنگ کر دی،
اطلاع پاکر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان اور ایس ایچ او ائیرپورٹ سرکل کی بھاری نفری کےہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔فائرنگ کے تبادلہ کے دوران عابد حسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم کا ساتھی نوید عرف گلا اپنے دیگر ملزم ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار,پولیس نے زخمی ملزم عابد حسین کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،

پولیس فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، گرفتار ملزم کا ساتھی نوید عرف گلا دو جبکہ منیر احمد 17 سنگین مقدمات کا ریکارڈی ہے ، پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ میں درج کر لیا ،مفرور ملزمان کی گرفتاری کی ہرممکن کوشش کرتے ہوئے تحرک جاری رکھا جائے ڈی پی او محمد علی ضیاء کی ڈی ایس پی سٹی سرکل کو ہدایت ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button