رحیم یارخان کے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کو نقد انعامات سے نوازا گیا

رحیم یارخان: صدر سرکل پولیس کی اعلی کارکردگی پر ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران انعام کے حق دار قرار۔ ڈی پی او اسد سرفراز نے ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر کے ہمراہ نقد انعامات سے نوازا۔

ڈی پی او اسد سرفراز خان نے قتل، ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم پر کارکردگی کا پر گزشتہ روز پولیس لائن میں ایک سادہ تقریب کے دوران صدر سرکل کے ایس ڈی پی او ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر کو سرکل کی کارکردگی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی زیر نگرانی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے  ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ صدررحیم یارخان جاوید عالم خان، کوٹسمابہ رانا محمد عارف، اقبال آباد فقیر حسین، منٹھار احمد رضا، آباد پور جام آفتاب احمد اور ایس ایس او تھانہ رکن پور محمد اسلم خان، تفتیشی افسران سب انسپکٹر اشر نواز، صداقت علی، جاوید خان گوپانگ، ساجد حسین اور لیاقت علی کو ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر کے ہمراہ نقد انعام سے نوازا اور تعریفی اسناد دیں اور کہا کہ صدر سرکل کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے جس میں افسران نے قتل، ڈکیتی و دیگر جرائم کے مقدمات کو نہ صرف ٹریس کیا

بلکہ سرکل میں جرائم کی سطح کو نیچے لا کر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا ہے جس پر وہ انعام کے حق دار قرار پائے ہیں وہ امید کرتے ہیں کہ ڈی ایس پی صدر سرکل اور ان کی ٹیم اس کا تسلسل جاری رکھے گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button