fbpx

پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ،نشے میں دھت 38 لڑکے اور 17 لڑکیاں گرفتار

Police raid farm house #

ویب ڈیسک (رحیم یارخان )کرونا وبا کے دوران رائیونڈ میں شراب وشباب کی محفلیں۔۔ پولیس نے ڈی جے میوزک پر نشے میں دھت ڈانس کرتے مردوخواتین پر دھاوا بول دیا

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے نواحی گاؤں جیا بگا میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک فارم ہاؤس سے 38 لڑکوں اور 17 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے جیا بگا میں واقع ناصر فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں ڈی جے میوزک پر نشے میں دھت لڑکے اور لڑکیاں ڈانس پارٹی کرنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے 38 لڑکوں اور 17 لڑکیوں کو فارم ہاؤس سے گرفتار کرلیا ہے۔

لڑکیاں اور لڑکے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور شیشہ اور شراب کے نشے میں دھت ڈانس کررہے تھے۔

Police raid farm house

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دو شیشہ حقے، 5پیکٹ فلیورز، ساؤنڈ سسٹم ،5بوتل دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Police raid farm house # fir

Police raid farm house #

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close