fbpx

پولیس نے ایک منشیات فروش کو چار سو بوتل شراب سمیت گرفتارکر لیا۔

رحیم یارخان تھانہ رکن پور پولیس نے ایک منشیات فروش کو چار سو بوتل شراب سمیت گرفتارکر لیا۔

چار ملزمان فرار پولیس نے منشیات فروشوں کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔

تھانہ رکن پور کے اے ایس آئی حفیظ اللہ دیگر پولیس اہلکاران راشد حسین، اختر اور دلشاد کے ہمراہ گشت پر تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ عطاالرحمن عرف مٹھو، میاں اشرف، ریاض چنڑ، ذوالفقار عرف بھٹو اور احمد خان پٹھان جو کہ منشایت فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں ایک سفید رنگ کی کار پر کپی شراب کی ایک بڑی مقدار لے کر آرہے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے ایس ایچ او اسداللہ مستوئی کو دی جنہوں نے فوری طور پر ناکہ بندی کرنے اور ملزمان کو شراب سمیت گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عطاالرحمن بھٹی عرف مٹھو بھٹی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کار کی تلاشی پر چار سو بوتل کپی شراب برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »