رحیم یارخان پولیس کا بازار حسن پر چھاپہ ،تتلیاں اور بھنورے حراست میں

رحیم یار خان: تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس کا بازار حسن پر کامیاب چھاپہ,
چھاپہ اے ایس آئی اظہر نے تھلوڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بد کاری کے اڈے سے غیر اخلاقی حرکات میں مصروف 5 خواتین اور 2 مردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا حوالات منتقل مقدمہ درج ،
ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر ایس ایچ او سی ڈویژن کی سربراہی میں اے ایس آئی اظہر اقبال نے تھلواڑی کے علاقہ میں بدکاری کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کر عورتوں کی خریدوفروخت اور جسم فروشی کا دھندا کروانے والا طاہر شاہ نامی شخص کو پانچ تتلیوں سائرہ بی بی سونیا بی بی شاہین بی بی سمیرا بی بی امتیاز بی بی عرف مدیحہ اور دو بھنورے امداد علی اور محمد زاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم عرصہ دراز سے بدکاری کا اڈا چلانے میں مصروف تھا جسے پولیس نے سی ڈویژن کی حوالات میں منتقل کردیا ،
اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے بدکاری کے اڈے سے گرفتار خواتین اور مردوں کے خلاف 371 اے بی کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی.
اے ایس آئی اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز اور ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کے احکامات پر ایس ایچ او سٹی سی ڈویژن حاجی یاسین کی سربراہی میں اس طرح کے اڈے چلانے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں اس طرح کے دلال اور منشیات فروش اپنے غلط کاموں سے یا تو توبہ کر لیں یا ان کے علاقہ سے کام بند کر کے بھاگ جائیں.

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button