fbpx

کوٹ سبزل پولیس نےاسلحے کا بین الصو بائی سمگلررنگے ہاتھوں گرفتار

مخبر کی اطلاع پر تھانہ کوٹ سبزل پولیس نے سندھ پنجاب بارڈر پر ناکہ لگا کر اسلحے کے سمگلر کو ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پسٹل سینکڑوں گولیوں کی برآمدگی سمیت گرفتار کرلیا

ملزم پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کررہا تھا اور اس نے یہ اسلحہ کھاد والے بورے میں چھپا رکھا تھا مخبر کی اطلاع کے مطابق نام گل فراز خان ولد زرین خان سکنہ مردان شناختی کارڈ سے کنفرم کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایچ او محمد مسلم ضیا شیخ تھانہ کوٹ سبزل کی پوری ٹیم کی موثر ناکہ بندی سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور ملک بڑی تباہی سے بچ گیا ملزم یہ اسلحہ کچے کے ڈاکوں کو سپلائی کرتا تھا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close