ٹریفک پولیس ساری پولیس کے امیج کو بہتر یا خراب کر سکتی ہے,ڈی پی او

ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اعلی اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سلام پھر کلام کے اصول پر کاربند رہے ۔کریشنگ سیزن میں ٹریفک پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ آئندہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔ کبھی بھی ذاتیات پر نہ جائیں پیشہ ورانہ اصولوں کی پاسداری کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی ضلع بھر میں تعینات ٹریفک پولیس سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس پولیس کا وہ چہرہ ہے جوکہ ہمہ وقت عوام کے درمیان اور نظروں میں رہتا ہے ٹریفک پولیس ساری پولیس کے امیج کو بہتر یا خراب کر سکتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ آپ لوگ اپنے کردار ، برتائو اور طریقہ کار ایسا رکھیں کہ عام و خاص آپ میں سے محکمہ پولیس میں جھانکے تو اسے اپنا محافظوں پر رشک آئے ۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سلام اور پھر کلام کے اصول پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ، نرم زبان اور اعلی الفاظ کا چنائو کرتے ہوئے عوام الناس سے ہم کلام ہوتے ہوئے انہیں ان کی غلطی بتاتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائیں اگر اس موقع پر کوئی آپ سے ناروا سلوک پر اتر آئے تو اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے قانونی کارروائی پر اپنا فوکس رکھیں اور کبھی بھی ذاتیات کو اپنے فرائض کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں ۔ انہوں نے گنے کے کریشنگ سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک پولیس کے ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close