پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 12 اشتہاری مجرمان گرفتار۔

رحیم یارخان : کوٹسمابہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 12 اشتہاری مجرمان سمیت 26 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں کا مال مسروقہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ ق ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت ضلع بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے،

ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ جام آفتاب احمد اور ٹیم نے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر کی زیر ہدایت یکم تا 15 اپریل کے دوران تھانہ کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے 12 مجرمان اشتہاریوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے عوام الناس کا لوٹا اور چرایا گیا لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں، مویشی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے سپرد کر دئیے گئے،

کوٹسمابہ پولیس نے اس دوران منشیات فروشی کے قلع قمع کے لیے بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جس میں چار ملزمان کو گرفتار کر کے 4 کلو 515 گرام چرس برآمد ہونے پر ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
پولیس کی دوران گشت کامیاب کارروائی ملزم پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر خان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالغفور دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقہ تھانہ میں گشت پر مامور تھے کہ اسی دوران مخبر کی اطلاع پر انہوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے معظم ادریس کو حراست میں لے کر تلاشی لی جس سے پسٹل 30 بور اور 3 روند برآمد ہوئے جسے حسب ضابطہ گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
منٹھار پولیس کی فوری کارروائی گاہکوں کا منتظر شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یسین کی مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی۔

تھانہ منٹھار میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یسین دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقہ میں گشت و پڑتال جرائم کے سلسلہ میں متحرک تھے کہ اسی دوران انہیں مخبری ملی کہ لعل بخش لاٹھانی نامی ملزم اس وقت چک 159 پی موڑ کے قریب شراب کا کین لیے موجود ہے

جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے کر اس کے پاس موجود کین کو چیک کیا تو شراب برآمد ہوئی جس کی مقداد 24 لیٹر ہوئی جس پر ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button