تھانہ آب حیات اور ائیر پورٹ کی حدود میں کھلی کچہریاں

ڈی ایس پی سٹی اختر عباس کی تھانہ آب حیات اور ائیر پورٹ کی حدود میں کھلی کچہریاں۔ بگا چوک اور شخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس کے مقامات پر عوام کے مسائل سنے۔ ہیلمٹ کے اور آئی جی آف پولیس پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہی دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پر ضلع بھر میں سرکل پولیس افسران یونین کونسل کی شطح پر عوام کے پولیس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں اور اس موقع پر مقامی تھانے کا ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران کی موجودگی بھی یقینی بنائی جاتی ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اسی سلسہ میں گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی عباس اختر نے تھانہ ائیر پورٹ اور تھانہ آب حیات کے مقامات چوک بگا اور شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس میں کھلی کچہریوں سے خطاب کیا اس موقع پر ایس ایچ او حافظ شفیق الرحمن،ر یعقوب عباسی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جس میں کچھ افراد نے پولیس سے متعلق مسائل کے بارہ میں تحریری درخواستیں پیش کیں جن پر ڈی ایس پی نے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں اور اس ایچ اوز و تفتیشی افسران سے معاملات کے بارہ میں جواب بھی طلب کئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عباس اختر نے خطاب کرتے ہوئے عوام کو آگاہی فراہم کی کہ حکومت پنجاب اور محکمہ پولیس نے عوام کی سہولت، تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے انقلابی عملی اقدامات کیے ہیں جن میں آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر، پولیس خدمت مراکز، ایس پی کمپلینٹس، فرنٹ ڈیسک اور خدمت کاؤنٹرز کا قیام شامل ہیں انہوں نے ان اقدامات اور ان کے استعمال پر روشنی بھی ڈالی۔ انہوں نے ہیلمٹ کے استعمال اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر بھی بات کی اور اس سلسلہ میں عوام کو پابندی کرنے کی ہدایت کی، اہل علاقہ نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کو سراہا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close