پولیس کے 275 رضا کاروں کو جون 2020 تا 21 کا اعزایہ مبلغ 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کر دیا گیا

رحیم یارخان : ضلع بھر کے 275 پولیس رضا کاروں کو جون 2020 تا 21 کا اعزایہ مبلغ 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کر دیا گیا،
پولیس کی معاونت کے لیے ضلع بھر کے 27 تھانوں اور چوکیات میں 275 پولیس رضا کار تعینات ہیں جن کا ماہانہ 6000 روپے اور کمپنی کمانڈر کے 7000 روپے فی کس مختص ہے جیسے ہی آئی جی آفس سے رضاکاروں کے اعزازیہ کے فنڈز آتے ہیں انہیں ادا کر دئیے جاتے ہیں
 ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر ضلع بھر میں تعینات پولیس رضا کارروں کے بقایا جات 80 لاکھ روپے ہر سرکل اور  تھانہ کے توسط سے رضاکاروں کو ادا کر دئیے گئے ہیں
قبل ازیں بھی مختلف مراحل میں رضا کاروں کو 50 لاکھ روپے کا اعزازیہ تقسیم ہو چکا تھا اس طرح مال سال 2020/21 تک کا مکمل اعزازیہ جو کل 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے ادا کئے جا چکے ہیں
اب پولیس رضا کاروں کو اعزازیہ آپ ٹو ڈیٹ ہے اور کسی قسم کا کوئی بقایا جات نہ ہے، ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ رضا کار دلچسپی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
انچارج پکار 15 ساجد عادل کا ہیڈ کوآرٹر تبادلہ ڈی پی او اسد سرفراز نے یاد گاری شیلڈ پیش کی۔ تفصیل کے مطابق پولیس کمنیکیشن آفیسرز بطور انچارج پکار 15 اضلاع میں چھ ماہ کے لیے تعینات ہوتے ہیں
جس کے بعد انہیں واپس ہیڈ کوآرٹر لاہور تعینات کر دیا جاتا ہے
گزشتہ چھ ماہ سے ضلع رحیم یارخان میں ساجد عادل بطور انچارج پکار 15 فرائض سر انجام دے رہے تھے عرصہ تعیناتی پورا ہونے پر انہیں واپس لاہور ہیڈ کوآٹر تبدیل کر دیا گیا ہے
جبکہ ان کی جگہ ہیڈ کوآرٹر سے ارسلان علی کو انچارج پکار 15 رحیم یارخان تعینات کر دیا گیا تھا
جس پر گزشتہ روز انہوں نے عہدے کا چارج چھوڑا تو ڈی پی او اسد سرفراز نے ان کی رحیم یار خان میں خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں محکمہ پولیس رحیم یارخان کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی۔
 
ایک فرد ایک پودا کے سلوگن کے تحت پولیس لائن میں پودا لگایا گیا، پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر ندیم اقبال نے ڈی ایف او راؤ رضوان کے ہمراہ شجر کاری کی۔
محکہ جنگلات رحیم یارخان رواں دنوں ایک فرد ایک پودا کے سلوگن کے تحت شجر کاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت مختلف ضلعی افسران و دیگر شخصیات اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں
تاکہ ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکے اور شجر کاری کے تحت موسمی حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور آنے والے وقت کی ضروریا بھی پوری کی جا سکیں،
اسی جذبہ کے تحت صادق شہید پولیس لائن میں بھی محکمہ جنگلات کی ٹیم آئی جہاں پر ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر ندیم اقبال نے ڈی ایف او راؤ رضوان کے ہمراہ پودا لگایا اور کہا کہ یہ ایک قومی مشن ہے جس کی تکمیل کے لیے ایک ایک فرد کو اس سلوگن کو سچ کر دیکھانا چاہیے تاکہ قرع عرض کے موسم پر مثبت اثرات مرتب ہوں اور آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہو سکیں۔
دس دنوں میں 162 اشتہاروں سمیت 286 ملزمان گرفتار کر لیے اسلحہ اور منشیات برآمد۔ مقدمات درج ۔
 ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر قیادت ضلع بھر میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے یکم تا دس جولائی پولیس نے ضلع بھر میں کی جانے والی کارروائیوں میں 162 مجرمان اشتہاریوں سمیت 286 ملزمان کو گرفتار کیا
جبکہ اسی دوران گرفتار ملزمان سے 2 چالو بھٹی شراب، 549 لیٹر کشید شدہ شراب، 2 ٹین لہن، 3 کلو 293 گرام چرس، 40 کلو 890 گرام بھنگ، 8 پسٹل، ایک رائفل 7mm بھی برآمد کی گئی، پولیس نے گرفتار ملزمان  کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی عمل لائی تاکہ معاشرہ کو جرائم سے پاک کر کے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنیا جا سکے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button