ڈویژن بھر میں یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی 04 اگست یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا،یادگار شہداء پر سلامی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔


شہداء ہمارے محکمہ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں، ملک و قوم کی بقاء کیلئے انکی دی گئی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
اس مقصد کے لئے ملک بھر میں یوم،شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے اورہم اپنے شہداء کوتہہ دیل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمدزبیر دریشک نے یاد گارِ شہداء پر سلامی دیتے ہوئے کیا۔
سلامی کی تقریب ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
آر پی او محمد زبیر دریشک نے گفتگو کے دوران کہا کہ شہداء فیملیز کی ویلفیئر،ان کی ضروریات کا خیال رکھنا اور ہر خوشی غمی میں شریک ہونا ہم پر لازم ہے،کسی بھی پلیٹ فارم پر ہم انہیں تنہا نہیں چھو ڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں جن کی اعلیٰ تعلیم کیلئے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں، اورتمام تر تعلیمی اخراجات محکمہ پولیس ادا کرتی ہے تاکہ شہداء کے بچے اعلی اور معیاری تعلیم حاصل کرسکیں۔
آر پی او نے کہا کہ پولیس کے جوان دہشت گردی،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں اور ملک و قوم کی حفاظت امن و سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومراورمحسن ہیں۔ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں اوران کے لواحقین کے دکھ سکھ کے ضامن ہیں۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے اور مزید جذبہ سے فرائض سرانجام دینے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button