سانحہ ماہی چوک,انڈھر گینگ کی گرفتاری کے لئے چھاپے،ڈی پی او
رحیم یار خان :سانحہ ماہی چوک کے مقدمہ کی تفتیش کو ہر پہلو سے دیکھا جا رہا ہے۔تمام ممکنہ پناہ گاہیں کلئیر کرا دی گئی ہیں۔
مورخہ 10.10.2021 کو ہونے والے افسوس ناک سانحہ ما ہی چوک کے مقدمہ کی تفتیش کو ہر پہلو سے جانچا جا رہا ہے۔
اس سلسلہ میں ممکنہ سہولت کاروں سے بھی انٹر ویوز کیے جا رہے ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے ڈسرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء اور ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد نے ضلع کا چارج سنبھالتے ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ کچہ کے علاقہ کا بھی دورہ کیا۔
علاقہ میں پولیس کی نفری کو بڑھانے کے حوالے سے پنجاب کانسٹیبلری کی ایک مکمل ریزروپولیس چیک پوسٹ دعوالہ کے علاقہ میں تعینات کی جارہی ہے۔
ڈسرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء اور DSP/SDPO سرکل صادق آباد مقامی اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ علا قہ میں مکمل امن امان کی فضاء کو قائم کرنے کے لئے تمام تکنیکی ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
مختلف ٹھوس ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق مختلف علاقوں میں ریڈ کیے جا رہے ہیں جس کے لئے سپیشل ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔سرکل صادق آباد کے تھانہ جات کوٹ سبزل، بھونگ، احمد پور لمہ کے دریائی علاقوں میں موجود ممکنہ پناہ گاہیں مکمل کلئیر کرا دی گئی ہیں۔
علاقہ میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس موبائل گشت کو بڑھا کر گشت کے نظام کو موثر کیا گیا ہے۔امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے کسی قربانی سے دریگ نہ کیا جائے گا۔
ضلع بھر میں آج ربیع الاول کے سلسلہ میں کل 45 جلوس اور 15محفل نعت،میلاد وغیرہ منعقد ہونگے۔پولیس کے1725اہلکارو افسران ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔
پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ۔ تفصیل کے مطابق آج بروز منگل ربیع الاول کے سلسلہ میں ضلع بھر 45 جلوس اور 15محفل میلاد منعقد ہو رہی ہیں جس میں اے کیٹگری کے 3، بی کیٹگری کے 3 اور سی کیٹگری کے 43 جلوس جبکہ سی کیٹگری کی 129محفل نعت ومیلاد وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں جلوس ومحفل میلاد کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات برؤے کا لائے گئے ہیں، ہر جلوس و میلاد کو تھری لیئر سکیورٹی حصار میں منعقد کرایا جائے گا،
شرکاء جلوس و میلاد کی مقامی رضا کاروں کی مدد سے تلاشی لی جائے گی، اے کیٹگری کے جلوسوں کے راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں
جبکہ میٹل ڈیٹکٹرز کا استعمال بھی کیا جائے گا، جلوس و میلادمیں آتش گیر مادہ مثلاً ماچس، لیٹر و دیگر لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
نیز پارکنگ کو تقریباً دو سو میٹر دور رکھا جائے گا، بلند عمارات پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جن کے پاس وائرلس، جدید ہتھیار اور دور بینز ہوں گی جو کہ گرد و پیش میں نظر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے،
سکیورٹی کے لیے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی اور چیکنگ سخت کر دی گئی ہے، ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر ضلع بھر کی صورت حال پر نظر رکھی جائے گی،
تمام جلوس و میلادپر نامزد مسلح ڈیوٹی تعینات کرنے کے ساتھ ریزو پولیس فورس کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے موجود ہے،
پولیس کے اس موقع تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مربوط رابطے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت مل کر صورت حال سے نمٹا جائے،
منتظمین جلوس و میلادکو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے اور شرکاء کو بھی پابند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وبائی مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔
ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے اور عوام میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ ہوا جس میں ایلیٹ فورس، محافظ پولیس اسکارڈ، کیو آر ایف، ٹریفک پولیس اور دیگر پولیس ونگز نے بھی شرکت کی، فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر چرچ روڈ، ڈی ایچ او چوک، ڈی سی چوک، سٹی پارک، جی پی او چوک، سٹی پل، شاہی روڈ، ریلوے چوک، آٹو مارکیٹ غلہ منڈی، بیلجیم چوک، لکڑ منڈی چوک، اکبر روڈ، وائرلیس پل، دھوبی گھاٹ، اڈا گلمرگ، زرعی کالج، عسکری چوک، جناح پارک، خواجہ فرید کالج، میڈیکل کالج روڈ سے ہوتا ہوا جیل چوک میں اختتام پذیر ہوا۔