رحیم یار خان میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کوتعریفی اسناد

رحیم یارخان :ریجنل پولیس آفس بہاولپور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع رحیم یار خان میں اچھی کارکردگی  دکھانے والے پولیس افسران کوتعریفی اسناد اور کیش نقد انعامات دیئے گئے۔

آر پی اوبہاولپور صادق علی ڈوگر نے ضلع رحیم یار خان میں کچہ کے ایریا اور دریائی پوسٹوں پر تعینات پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور کیش رواڈ دئیے۔ آر پی او نے افسران سے میٹنگ کی اور ان سے دوران ڈیوٹی در پیش مسائل بھی پوچھے۔

آر پی او نے پولیس آفیسر ز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں فرائض سرانجام دینے والے تمام افسران و اہلکاران کے ساتھ ساتھ ان کی فیملیز کی ویلفئیرکا بھی خاص رکھا جا رہا ہے۔فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کرنے والا ہر پولیس افسرہمارے محکمہ کا فخر ہے۔

شہداء پولیس کی قربانیوں کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور ہم رہیں نہ رہیں لیکن شہداء پولیس محکمہ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اچھا کام کرنے والے تمام افسران بلاشبہ اس ادارہ اور عوام کا سرمایہ ہیں۔

محنت اور ایمانداری سے ملک وقوم کی خدمت کرنے والا ہر شخص قابل فخرہے۔میرے نزدیک رینک سے زیادہ انسان کی قابلیت اور دوسروں کے ساتھ اس انسان کی مخلصی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

اپنے بچوں کو بھی یہی نصیحت کریں کہ چاہے وہ کسی بھی ادارے میں اور کسی بھی عہدہ پر کام کر رہے ہوں،اپنے کام کو فرض سمجھ کرکریں،

اپنے پیشے سے مخلص رہیں اور جو لوگ آپ سے امیدیں لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مایوس نہ کریں۔عدل قائم کرنا عین عبادت ہے،امید کرتا ہوں آپ اپنے اخلاق کو بہتر بناتے ہوئے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر پہلے سے زیادہ محنت سے کام کریں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button