آر پی اوبہاول پور کی ڈی پی اومحمد فیصل کامران  کے ہمراہ SIPS بغدادالجدید میں کھلی کچہری

بہاول پور: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور محمد فیصل کامران کے ہمراہ پولیس اسٹیشن بغدادالجدید بہاولپور میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا۔

جس میں ضلع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے شہریوں نے شرکت کی۔ درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو میرٹ پرفوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

آر پی اونے ایک خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او بغداد کو معاملہ کوآج ہی حل کرکے ڈائرکٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو عزت دینا پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی فرض ہے۔

اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے تمام ا ضلاع میں انٹی وومن حراسمنٹ سیل بھی بنائے جا چکے ہیں جہاں لیڈیز پولیس آفیسرز تعینات کر دی گئیں ہیں۔

آر پی او نے کہا کہ پبلک کے مسائل کا حل میری ذاتی ذمہ داری ہے، کسی شہری کے جائز مسائل حل کرنے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کرونگا۔
آر پی او نے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کے بیچ آکر انصاف دلوانے نکلا ہوں۔ پبلک بلا جھجک میرے پاس آئے، ان کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔

آر پی نے انتباہ کی کہ کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، کرپٹ افسران اپنا قبلہ درست کرلیں، قابلیت دیکھتے ہوئے ہی ہر پوسٹنگ کی جائے گی۔ آر پی او نے اعلان کرتے ہوے کہا کہ ہر کام صرف اور صرف میرٹ پر ہوگا،

خواہ میرا کوئی عزیز ہی سفارشی کیوں نہ ہو۔ ایف آئی آر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ہوتی ہے اس لیے اس کے اندراج میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرونگا۔

آر پی او نے ڈی پی او بہاولپور محمد فیصل کامران کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر کھلی کچہری میں آئے سائلین نے ڈی پی او کے احسن اقدام اور کوئک ریسپانس کی بھی تعریف کی۔

ڈی پی او محمد فیصل کامران نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او آفس بہاولپور میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے

جس میں ضلع بہاولپور کے شہری اپنے مسائل کے لئے کسی بھی وقت آسکتے ہیں۔کھلی کچہری میں   ایس ڈی پی اوز صدر و سٹی بھی شریک تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button