پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کچہ کے ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی تیاری

رحیم یارخان ( ڈیسک )آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء کا دورہ رحیم یار خان ڈی پی او آفس میں ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر طور پر کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت، کچہ پر خصوصی میٹنگ مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا ہدایات دیں ڈی پی او اختر فاروق کی بریفنگ
آر پی او بہاول پور منیر احمد ضیاء نے کہا ہے کہ امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کارروائیاں موئثر طریقہ سے جاری رکھی جائیں،

کچہ میں جاری حکمت عملی کا تسلسل برقرار رکھیں موسم کے مطابق تعینات افسران و جوانوں کو سہولیات اور وسائل کی فراہمی یقینی رکھیں۔

کم عمر ڈرائیورز جو کہ اپنی اور دوسروں کے جان کے لیے خطرہ ہیں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع رحیم یارخان کے دورہ کے دوران ڈی پی او آفس میں ڈی پی او اخترفاروق اور ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کے ہمراہ ایس ڈی پی اوز لیاقت پور عباس اختر، خان پور اللہ یار سیفی اور اے ایس پی صادق آباد شاہزیب چاچڑ اور سرکلز کےایس ایچ اوز کے ساتھ ہونے والی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر انچارج سکیورٹی برانچ حسین رضا نظامی، انچارج آئی ٹی قمبر حسین نقوی اور آر پی کا پرنسل سٹاف بھی موجود تھے،

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے سنگین وارداتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے اس موقع پر ضرورت ہے پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر طریقہ سے کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو موقع ہی نہ ملے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے کوئی قدم اٹھائیں،

اس سلسلہ میں عادی و ریکارڈی ملزمان، مجرمان اشتہاریوں کو ٹریس کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اس کے ساتھ ساتھ جو ملزمان یا مجرمان جیل سے رہا ہوتے ہیں ان کی کڑی نگرانی کریں اگر وہ پھر سے جرائم میں ملوث ہوں تو فوری طور پر انہیں پابند سلاسل کیا جائے،

انہوں نے منشیات فروشی، قحبہ خانوں، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی سمیت معاشرتی برائیوں کے خلاف کارروائیوں کی بھی ہدایت کی،

انہوں نے کچہ کے سلسلہ میں ڈی پی او اخترفاروق، ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد، اے ایس پی شاہزیب چاچڑ، انچارج سی آئی اے محمد سلیم درگھ ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ، سیف اللہ ملہی رانا محمد رمضان، انچارج ایلیٹ فورس سرفراز قاضی و دیگر سے الگ میٹنگ کی جس میں کچہ کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کچہ میں جاری حکمت عملی کا تسلسل برقرار رکھا جائے اور پوری طرح الرٹ رہتے ہوئے

پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کچہ کے ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک موسم کے مطابق نفری کو سہولیات اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس پر ڈی پی او اختر فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ کچہ پر مکمل فوکس ہے اور اس سلسلہ میں وہ خود اور ایس پی دوست محمد تسلسل سے کچہ میں موجود رہتے ہیں،

پولیس کیمپس، ناکہ بندی پوائنٹس اور اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ اکثر وقت بیتاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پولیس کا کچہ میں مورال بلند ہے نامساعد حالات کے باوجود ہمہ قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،

نفری کو اسلحہ، ایمونیشن، کھانہ و دیگر تمام ضروریات و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہے،

انہوں نے کچہ میں بڑھائی جانے والی نفری اور پیش رفت سے بھی انہیں آگاہ کیا اور کہا کچہ ہماری پہلی ترجیحی ہے جس پر ان کی گہری نظر ہے،

اس موقع پر آر پی او منیر احمد ضیاء نے کہا کم عمر ڈرائیورز جو کہ شاہرات پر اپنی جانوں کے ساتھ دوسروں کے لیے بھی خطر ناک ہیں ان کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں اور بلا نمبر و رجسٹریشن موٹر سائیکل و گاڑیوں کے ساتھ ساتھ خلاف قانون جو بھی ایکٹ سامنے آئے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،

اس موقع پر امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے، جرائم پیشہ عناصر کی سروکوبی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔
ڈی پی او اختر فاروق کی سب انسپکٹرز اور ضلع بھر میں تعینات فوکل پرسنز آئی ٹی برانچ سے میٹنگ ہدایات دیں کارکردگی سے پولیس ورکنگ میں بہتری کے لیے ہدایات دیں

 ڈی پی او اخترفاروق کی سب انسپکٹر اور ضلع بھر میں تعینات فوکل پرسنز آئی ٹی برانچ سے میٹنگ۔ سب انسپکٹرز کو کورسسز اے اور بی میں محنت اور فوکل پرسنز کو معاونت کرتے ہوئے پولیس فورس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی ہدایت۔

 ڈی پی او اخترفاروق نے گزشتہ روز نئے تربیت یافتہ مرد و خواتین سب انسپکٹر اور فوکل پرسنز آئی ٹی برانچ سے میٹنگز کیں، اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد اور ڈی ایس پی لیگل رانا محمد رزاق بھی ان کے ہمراہ تھے،

ڈی پی او اخترفاروق نے سب انسپکٹرز سے کہا کہ وہ محکمہ پولیس کا مستقبل ہیں اس لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے عہدے کے مطابق خدمات کی بہتر ادائیگی کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں جس کے لیے ان کے سامنے اے اور بی کورسسز ایک سنگ میل ہیں اس کے لیے ڈی پی و آفس، ایس پی انویسٹی گیشن آفس، لیگل برانچ و دیگر پولیس دفاتر میں ان کو کورس کمپلیٹ کرنا ہے اس میں نمایاں محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت اور لگن سے اپنا کام کریں تاکہ فیلٖڈ میں جانے سے پہلے وہ ایک مکمل پولیس آفیسر بن سکیں اور بہتر کارکردگی کے ساتھ عوام اور محکمہ کو سروسز فراہم کر سکیں،

انہوں نے ضلع بھر کے آئی ٹی برانچ کے فوکل پرسنز سے میٹنگ کرتے ہوئے انہیں ہدایات دیں کہ وہ محکمہ پولیس کا اہم حصہ ہیں موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کے لیے آپ لوگوں کو کورسز کروائے گئے ہیں تاکہ محکمہ پولیس کو جدید دور کے ہم آہنگ کیا جا سکے اور ٹیکنالوجی سے اسفادہ حاصل کیا جا سکے،

انہوں نے کہا کہ جو بھی ایپس آپ کے پاس موجود ہیں ان کے زریعے جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کرنے، گرفتار کروانے اور پولیس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بہتر سے بہترین کی جانب گامزن رہیں۔
تھانہ شیدانی پولیس کا مسلح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بیں الاضلعی ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، حسب ضابطہ کارروائی جاری۔

تھانہ شیدانی پولیس موضع احمد علی لاڑ منچن بند کے قریب دوران گشت و پڑتال جرائم ڈی ایس پی لیاقت پور عباس اختر اور ایس ایچ او شیدانی شریف جبران جراڈ کی زیر نگرانی ناکہ بندی کیے ہوئے تھی کہ اسی دوران تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس ناکہ توڑتے ہوئے فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے بھی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مسلح ملزمان کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا

جبکہ دو ملزمان اندھیرے اور فصلوں کی آڑ میں فرار ہو گئے، گرفتار ملزم کے پاس سے زیر استعمال ایک عدد پسٹل 9mm اور ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی گئی،

گرفتار ملزم نے اپنا نام ذیشان عرف شاہنواز لنگاہ اور طاہر والی کا رہائشی بتایا پڑتال جرائم پر ملزم تھانہ جات ظاہر پیر م فاضل پور (ضلع راجن پور) اور شیدانی میں چوری، ڈکیتی و دیگر جرائم کے مقدمات کا ریکارڈ یافتہ نکلا جس پر پولیس نےحسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تھانہ آباد پور پولیس نے قتل کے مقدمہ میں دو سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا اسلحہ برآمد مقدمہ درج

تھانہ آباد پور پولیس نے دو سال سے مفرور قتل کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد۔ تفصیل کے مطابق سال 2021 کے دوران گھر کے قریب سے گزرنے کی رنجش پر ملزمان نے تھانہ آباد پور کے علاقہ پیر عبدالمالک میں فاروق نامی شخص کو تشدد اور فائرنگ کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا

جس میں ایک ملزم خالد عرف کنوں بھی شامل تھا جو کہ واردات سے تاحال مفرور اشتہاری مجرم چلا آرہا تھا، ڈی ایس پی صدر سرکل فیاض الحق کی زیر نگرانی اور سب انسپکٹر سلیم درگھ کی ہمراہی میں سب انسپکٹر محمد اسلم اور ٹیم نے مجرم اشتہاری کو کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا، جس پر مجرم اشتہاری نے دوران تفتیش ایک عدد پستول بارہ بور اور ایک کارتوس برآمد کروا دیا جس پر اسلحہ ناجائز کا مزید مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس حسب ضابطہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

تھانہ بھونگ پولیس نے بدنام منشیات فروش کو 72 بوتل ولائتی شراب برآمد ہونے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

 تھانہ بھونگ پولیس کی کامیاب کارروائی بدنام منشیات فروش 72 بوتل ولائتی شراب سمیت گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد اشفاق دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اے ایس پی شاہزیب چاچڑ اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ کی زیر نگرانی گشت و پڑتال جرائم کے سلسلہ میں نہر بھونگ پل کے قریب موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ بدنام منشیات فروش اکبر جی کشمور سے شراب کی بڑی کھیپ لے کر آرہا ہے جس پر انہوں نے پل دشتی پر موٹر سائیکل پر سوار اکبر جی کو روکا تو موٹر سائیکل کے پیچھے چار گتے کی پیٹیاں بندھی ہوئی پائیں تلاشی پر ولائتی شراب کی 72 بوتلیں برآمد ہوئیں جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تھانہ سہجہ پولیس نے ڈانٹ ڈپٹ پر گھر سے بھاگے ہوئے دو بچے ورثاء کو ڈھونڈھ کر حوالے کر دئیے

پولیس کا اپنوں سے اپنوں کو ملانے کا سلسلہ جاری دوران گشت ملنے والے بچے والد کے حوالے کر دئیے۔ دلبر رام اور دلشاد رام گھر سے مار پڑنے پر بھاگ کر سہجہ پہنچے تھے کہ پولیس نے محفوظ تحویل میں لے لیے۔

تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد اسلم ڈی ایس پی اللہ یار سیفی اور ایس ایچ او تھانہ سہجہ ملک منظور احمد کی زیر نگرانی دیگر اہلکاروں کے ساتھ گشت کے سلسلہ میں اڈٖہ سہجہ موجود تھے اسی اثناء میں انہوں نے دو کم عمر بچوں کو پریشانی کے عالم دیکھ کر ان سے وجہ معلوم کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ آپس میں کزن ہیں اور ان کے نام دلبر اور دلشاد رام ہیں والد کی ڈانٹ ڈپٹ اور مارنے پر گھر سے فرار ہیں اور وہ قسم والا بنگلہ یزمان کے رہائشی ہیں جس پر انہیں پولیس نے محفوظ تحویل میں لے تھانہ منتقل کیا اور ایس ایچ او ملک منظور احمد کو صورتحال سے آگاہ کیا

جنہوں نے سب انسپکٹر رانا شفاقت علی کے ساتھ مل کر ورثاء کی تلاش اور ان سے رابطہ کیا جس پر دلبر کے والد کو جوکہ دلشاد کا چچا ہے سے رابطہ ہونے پر اس کے تھانہ آنے پر حسب ضابطہ کارروائی کے بعد بچے اس کے حوالے کر دئیے جس پر اس نے پولیس کو شکریہ ادا کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button