غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہیں،ایس پی

رحیم یارخان: ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہیں،
کھلیں صحت جسمانی صحت کو بہتر کرتی ہیں اور صحت مند انسان کی ذہنی صلاحیتیں دوسروں سے بہتر ہوتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول میں سالانہ سپورٹس گالاکے پہلے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پرنسپل عابدہ پروین، کوآرڈینٹر رانا محمد اشرف، سپورٹس انسٹرکٹر و اکاؤنٹنٹ عمر فاروق، سکول سٹاف اور طلبہ و طالبات موجود تھے،

انہوں نے کہا کہ نصاب میں بھر پور محنت کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں کا انعقاد طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا غیر معمولی زریعہ ہیں، پولیس سکول کی یہ سالانہ سرگرمی تعلمی ماحول کو بہتر بنانے کا بہترین طریقہ کار ہے جس کے نہ صرف طلبہ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں

بلکہ ان میں مقابلہ کی فضا قائم کر کے محنت اور لگن سے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ صحت مند دماغ کے لیے جسمانی طور پر صحت مند ہونا ناگزیر ہیں جس میں کوئی دو رائے قائم نہیں کی جا سکتیں،

اس موقع پر طلبہ و طالبات کے الگ الگ مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں انہوں نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا اور جیتنے کے لیے اپنی ٹیکنیکس اور اتھلیٹک صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا جس پر مہمان خصوصی اور حاضرین نے انہیں تالیاں بجا کر داد دی،

پہلے دن کی کھیلوں کے اختتام پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے پوزیشن ہولڈرز اور نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طالبات میں انعامی ٹرافیاں تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شاباش دی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button