انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانامتعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے،ڈی سی

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانامتعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے اور اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لئے سول سوسائٹی، میڈیا، والدین، اساتذہ، علماء کرام کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ہر فرد کی قومی، اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی اداروں کا مدد گار بن کر اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ڈی ایچ او ڈاکٹر سخاوت رندھاوا، ڈاکٹر حسن خان، ڈاکٹر اسامہ افتخار سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ ، بلوچستان بارڈ ز کے نزدیک ہونے اور اپنی جغرافیائی صورتحال کے باعث ضلع رحیم یار خان نہایت اہمیت کا حامل ہے اس کے ایک سائیڈ پر وسیع وعریض چولستان جبکہ دوسری جانب دریائے سندھ سے ملحقہ کچہ ایریا ہے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر جگہ پر پہنچ کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلا رہے ہیں۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 21سے23جنوری تک جاری رہے گی جبکہ مزید دو دن بھی پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے گا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر سخاوت رندھاوا نے بتایا کہ9لاکھ55ہزار234پانچ سال سک کم عمر بچو ں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائے جائیں گے ۔مجموعی طور پر1928موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلوائیں گے،236ٹیمیں ہسپتالوں اور 134ٹرانزٹ پوائنٹس پر تعینات ہو ں گی جبکہ مانیٹرنگ کے لئے ،136یوسی ایم او اور 466ایریا انچارجز فرائض سر انجام دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »