fbpx

22تا26اپریل تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی

polio pakistan rahim yar khan news

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے یکسر خاتمہ کے لئے ہر راؤنڈ خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے،
انسداد پولیو مہم میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22تا26اپریل تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت رندھاوا،ڈی او ایجوکیشن میاں عزیز قریشی، ڈی او سوشل ویلفیئر ٓصفدر حسین وڑائچ، قاضی خلیل الرحمن،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے والے دیگر محکموں کے ملازمین اور افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور انسداد پولیو مہم میں وہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کو دیگر اداروں کے روابط میں بہتری لائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم فوری قائم کرنے اور مائیکرو پلان کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان میں 9لاکھ55ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی۔

polio pakistan rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close