انسداد پولیو مہم22تا26اپریل تک جاری رہے گی،ڈی سی

polio vaccine rahim yar khan news

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام متعلقہ ادارے محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ100فیصد نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ان ِخیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلاتے ہوئے ضلع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم22تا26اپریل تک جاری رہے گی جس میںپانچ سال سے کم عمرتقریبا9لاکھ55ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مل جل کر نہ صرف ضلع بلکہ پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب والدین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اس قومی مہم میں بھر پور انداز سے اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے آپس میں کوارڈینیشن کو مربوط بنائیں تاکہ پولیو جیسی مہلک بیماری کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے عباسیہ ٹائون کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں زخمی اور وفات پانے والے افراد کے ورثاء نے ملاقات کی اور پولیس تفتیش پر عدم اطمینا ن کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کے اس افسوسناک حادثہ میں وفات پانے اور زخمی ہونے والے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عمر سلامت سے بات ہوئی ہے وہ خود اس کیس کی مانیٹرنگ کریں گے اور آپ لوگوں کے تحفظات کو ختم کیا جائے گا۔

Polio Team Rahim yar khan news
Polio Team Rahim yar khan news

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوران ٹرانزٹ پوائنٹس پر فرائض انجام دینے والی پولیو ٹیموں کے لئے اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی نے 30چھتریاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈاکٹر صالح کے حوالہ کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریاست علی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی جانب سے خصوصی ہدایات ہیں کہ انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والے فیلڈ سٹاف ہمارا اثاثہ ہیں انہیں دوران مہم ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ڈیوٹی انجام دینے والی پولیو ٹیموں کے لئے چھتریاں فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ وہ موسمی شدت سے محفوظ رہتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کریں

polio vaccine rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »