fbpx

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا انسداد پولیو مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا تحصیل صادق آباد کچہ کے علاقہ ماچھکہ کا تفصیلی دورہ، انسداد پولیو مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماچھکہ، دیہی مرکز صحت ماچھکہ ، دیہی مرکز صحت نور شاہ اور ماچھکہ شہر کا دورہ بھی کیا۔
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غضنفر شفیق سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لاری اڈوں، مراکز صحت کے علاوہ تمام عوامی مقامات پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلائی جائے ،
مہم کے دوران غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور غلطی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے سند ھ اور پنجاب بارڈر کی چیک پوسٹ داعوالہ، مرید شاخ، چوک ماہی پر محکمہ صحت کی ٹرانزٹ ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب میں داخل ہونے والی پبلک ٹرانسپورٹ، بس ، ویگن ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں روک کر ان میں سوار بچوں کے ہاتھوں پر پولیو ویکسین پلانے کے نشانات چیک کئے جائیں جبکہ پولیو ویکسین کے نشان نہ ہونے پر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین پلا کر پنجاب میں داخل ہونے دیا جائے اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی مدد کے لئے موجود پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی اور مدد فراہم کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹرانزٹ پوائنٹس سمیت ماچھکہ شہر میں انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے بنیادی مراکز صحت ماچھکہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ماچھکہ دورہ کے دوران شہریوں اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے طالبعلموں کے مطالبہ پر ماچھکہ شہر کے سیوریج اور ڈسپوزل سسٹم کو فنکشنل کرنے سمیت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں سولر سسٹم کی تنصیب، اضافی کلاس رومز اور اساتذہ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر ماچھکہ شہر کے سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جائے گا جبکہ سکول میں اضافی کلاس رو مز، اساتذہ اور سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے جائیں گے۔
انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماچھکہ کے دورہ پر طالبعلموں کی تدریسی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے مختلف سوالات بھی کئے ۔انہوں نے بنیادی مراکز صحت ماچھکہ اور نور شاہ میں بجلی اور سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے سی ای او ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھار ٹی کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے دوران کچہ کے علاقہ میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »