fbpx

دانش سکول گرلز کی والی بال ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا

دانش سکول گرلز کی والی بال ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا

Population Welfare Department

رحیم یار خان:محکمہ بہبود آبادی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے مشترکہ اشتراک سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ترقی پر منفی اثرات سے آگہی کے لئے سپورٹس سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت دانش سکول میں تحصیل صادق آباد اور دانش سکول گرلز کی والی بال ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی پرنسپل دانش سکول میڈم روبینہ بدر تھی جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی شاہد الیاس ، ڈی او سپورٹس اشفاق احمد خان سمیت دیگر افسران و آفیشلز موجود تھے۔پرنسپل دانش سکول روبینہ بدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ملکی وسائل میں کمی کا سبب بن رہا ہے، اس سلسلے میں مناسب پلاننگ اور خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے، آبادی میں بے ہنگم اضافہ روکنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ڈی او بہبود آبادی شاہد الیاس نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی عوام کو آبادی میں اضافہ ملکی معیشت اور ترقی پر پٖڑنے والے اثرات سے آگہی کے لئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے اور سپورٹس مقابلوں کاانعقاد بھی اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔صادق آباد اور دانش سکول گرلز والی بال میچ میں دانش سکول نے صادق آباد کو شکست دے کر میچ جیت لیا ۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

Population Welfare Department

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »