fbpx

صادق آباد پوسٹ آفس کو جی پی او کا درجہ دئیے بغیر مسائل کا حل ناممکن ہے

post office rahim yar khan news

صادق آباد :ہیڈ پوسٹ آفس کو جی پی او کا درجہ دئیے بغیر مسائل کا حل ناممکن ہے ریونیو میں بے پناہ اضافہ ہونے کے باوجودپوسٹ آفس میں سہولتوں کا فقدان ہے ‘بجلی ، گیس ائیر کولر کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ،
تاجر برادری اپنے باہمی تعاون کیساتھ قومی اداروں کی ترقی اور فلاح کیلئے ہر ممکن کردارادا کر تی رہے گی ۔
ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر خالد سلیم چوہدری نے پوسٹ آفس صادق آبادکے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینئر پوسٹ ماسٹر نعیم اختر قریشی نے بتایاکہ پوسٹ آفس میں سٹاف کی کمی ہے بجلی بند ہونے کی صورت میں متبادلہ انتظام نہیں کیا گیا اور نہ ہی سوئی گیس موجود ہے انھوںنے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال لاکھوں روپے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے،ماہ اپریل2018میں 19ہزار پارسل ارسال کیے گئے جبکہ موجودہ سال ماہ اپریل میں اضافے کیساتھ 2لاکھ 13ہزار سات سو کے قریب پارسل کی ترسیل کو یقینی بنایا گیا ہے جس کا سب سے زیادہ ریونیو بنتاہے مگر اس کے باجودپوسٹ آفس میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سٹاف کو شدیر پریشانی کا سامنا ہے ۔ جس پر صدر چیمبر آف کامرس خالد سلیم چوہدری نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صاد ق آباد پوسٹ آفس سب سے زیادہ ریونیو دینے والا ادارہ ہے اسے فوری جنرل پوسٹ آفس کا درجہ دیا جائے اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلہ میں تاجر برادری بھی پوسٹ آفس کیساتھ اپنا بھرپور تعاون کرے گی ۔

post office rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »