صوبائی حلقہ 266 نشانات میں گدھا گاڑی بھی الاٹ

جنرل الیکشن 2024 میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ امیدواروں کو مضحکہ خیز نشانات الاٹ کیے تھے مگر وہی نشا ن الیکشن میں امیدواروں کی شناخت کا آسان وجہ بنے‘ کسی کو جوتا کا نشان ملا تو کوئی بینگن ہری مرچ کا نشان لیکر ووٹ مانگتا نظر آیا صادق اباد کے صوبائی حلقہ 266میں اکیس اپریل کو ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے جس میں بیس امیدوار میدان میں ہیں تیس مارچ کو نشانات الاٹ کیے گئے اس مرحلہ پر جہاں جماعتی امیدوار صفدر لغاری مسلم لیگ ن کا نشان شیر‘ ممتاز علی چانگ پیپلزپارٹی کا نشان تیر‘ سمیع جٹ حمایت یافتہ تحریک انصاف سنی اتحا د کونسل کا نشان گھوڑا جبکہ سید شاہد حسین کرین کا نشان لے گئے

وہیں آزاد رہ جانے والے امیدواروں کو ملنے والے نشانات ایک بار پھر زبان زد عام ہیں‘ جیسا کہ جاوید اکرم کو میز کا نشان ملا تو وہیں جمیل اعجاز کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ ہوا‘ تحریک انصاف کے عہدیدار رانا نبی احمد نے بینگن کا نشان لینے کیلئے درخواست دی تھی جو انہیں الاٹ کردیا گیا‘ تحریک انصاف کے ضلع صدر رئیس محبوب احمد کو پیچ کس جبکہ انکے صاحبزادے حمزہ محبوب کو پیچ کا نشان الا ٹ ہوا‘ یاد رہے کہ تحریک انصاف سے وابستہ صرف سمیع اللہ جٹ ہی اس حلقہ سے الیکشن میں حصہ لینگے بقیہ افراد کورنگ امیدوار کا کردار ادا کررہے ہیں‘ سید حامد رضا شاہ کو پیالہ‘ صاحبزادہ سولنگی کو ریچھ‘ عبدالباسط کو ایر کولر‘ عبدالجبار کو بکری‘ عطاء الرحمان کو ریکٹ‘ غلام محی الدین کو مور‘ فرخ رحمانہ کو فاختہ ارشد خان لغاری کو ٹوتھ برش‘ محمد اشفاق کو حقہ‘ منور حسین کو بھیڑ اور وحید حسن خان کو بوتل کا نشان الاٹ ہوا

دلچسپ بات یہ ہے کہ چوہدری اسرار گوندل کی وفات کے وقت جب اس حلقہ میں الیکشن ملتوی ہوئے فرخ رحمانہ مسلم لیگ مرکزی کی امیدوار تھیں جن کو اس بار ٹکٹ جمع نہ کرانے پر آزاد امیدوار ڈیکلیر کردیا گیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button