پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدرراجہ سولنگی سے ان کے سیکرٹریٹ پرپارٹی کارکنوں کی ملاقات۔
رحیم یارخان:پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدرراجہ سولنگی سے ان کے سیکرٹریٹ پرپارٹی کارکنوں کی ملاقات۔ راجہ سولنگی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور پاکستان کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم کی حیثیت سے گرانقدر خدمات سر انجام دی، کارکنان بینظیر بھٹو کے مشن کا اثاثہ ہیں، پاکستان میں غریب عوام کی حقیقی وارث پیپلز پارٹی ہے،
انہوں نے کہاکہ کارکنان پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں، آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بھرپورطورپرحصہ لے گی، کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کریگی، وفاقی اور پنجاب کا بجٹ الفاظ کاگورہ دھندہ ہے حکومت کی جانب سے اشیاء بجٹ میں مہنگی کی گئی اور بجٹ کے فوری بعد پیٹرولیم بم بھی غریب عوام پرگرایاگیا،موجودہ حکومت کوعام لوگوں کی فکرلاحق ہوتی تو بجٹ میں غریب مزدروں اوردیہاڑی دارطبقہ کے لیے حکومت ریلیف فراہم کرتی، اس موقع پرپارٹی کارکنان کی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔