پیپلزپارٹی میں کا لاہور میں ہونے والا شمولیتی پروگرام فلاپ کیسے

رحیم یارخان : پیپلزپارٹی میں کا لاہور میں ہونے والا شمولیتی پروگرام فلاپ، جنوبی پنجاب سے کوئی بھی بڑی سیاسی شخصیت شامل نہ ہوئی،

سابق صدر آصف علی زرداری کا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی کارکردگی پر اظہار برہمی، ذرائع۔ گذشتہ سے پیوستہ روز سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مخدوم ہائوس لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے شمولیتی پروگرام میں شرکت کی لیکن اس دوران جنوبی پنجاب سے کوئی بھی بڑی سیاسی شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت نہ کی،

ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت نے بڑے دعوے کیے تھے کہ پیپلزپارٹی میں جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیات شامل ہوں گی لیکن حقیقت اس کے برعکس آئی اور جو لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے وہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے شایان شان نہیں تھے، ذرائع نے انکشاف کیا کہ شمولیتی پروگرام میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا، سیاسی حلقوں نے بھی پیپلزپارٹی کے لاہور میں ہونے والے شمولیتی پروگرام کو فلاپ شو قرار دیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button