پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے لیے نوجوان بھر پور تیاری کریں۔عامر شہباز
رحیم یار خان:پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے حلقہ 179میاں عامر شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک اعظیم سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہر ورکر کارکن نوجوان ہر مزدور تک کو عزت بخشتی ہے
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہونے والے لانگ مارچ کے لیے نوجوان بھر پور تیاری کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےبطور مہمان خصوصی پی ایس ایف اور پی وائی او کے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہونے والے لانگ مارچ کے لیے نوجوان بھر پور تیاری کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےبطور مہمان خصوصی پی ایس ایف اور پی وائی او کے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کے جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم احمد محمود جنوبی پنجاب میں نئی جان ڈال دی ہے صدر سردار حبیب الرحمان گوپانگ جس طرح دن رات پارٹی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں
جوانوں اور پارٹی ورکر سے امید کرتا ہوں عہدوں کی جنگ چھوڑ دیں متحرک ہوکر صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ایسے لوگوں کی آواز سے دور رہیں جو پارٹی کے لیے نقصان کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپتان نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین لیا پاکستان پیپلز پارٹی جس نے ہمیشہ غریبوں اور مزدوروں کی آواز کو بلند کیا ہے۔
پی ایس ایف اور پی وائی او کے اجلاس کی صدارت پی ایس ایف کے ضلعی رہنما راناسعد نے کی ۔اجلاس میں پی وائی او کےسابق ضلعی صدر اکرام بھٹی ضلعی سیکرٹری جنرل جام محمد احمد جمیل پی ایس ایف کے ضلعی رہنما رانا غیاث احمد۔ چوہدری حمزہ ۔شاہد خان بنگش۔ رانا افضال نے بھی خطاب کیا ۔
۔پی ایس ایف کے ضلعی رہنما ۔ جام منیر۔ رئیس یقوب چاچڑ ۔چوہدری عثمان ۔ملک علی حیدر ۔ملک احمد ۔عادل کمبوہ۔رانا مبشر ۔رانا عثمان ملک احمد افضال میاں احمد بھٹی کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔